Wednesday, January 1, 2025
ہومBreaking Newsراکھی ساونت کی فہد مصطفی سے متعلق نئی انسٹا اسٹوری سوشل میڈیا...

راکھی ساونت کی فہد مصطفی سے متعلق نئی انسٹا اسٹوری سوشل میڈیا پر وائرل


بالی وڈ کی متنازعہ اور منفرد اسٹار راکھی ساونت نے پاکستانی فلم اسٹار فہد مصطفی کو اپنا کنگ بنادیا۔

راکھی ساونت بھارت کی ایک ایسی شخصیت ہیں ہمیشہ خبروں میں رہتی ہیں، وہ بولی وڈ میں اپنی منفرد شخصیت، بےباک بیانات اور حیران کن حرکتوں کے لیے مشہور ہیں۔ راکھی کی انسٹاگرام اسٹوریز ہمیشہ ان کے فینز کے لیے دلچسپ اور حیران کن ہوتی ہیں۔ اس بار انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر کچھ ایسا شیئر کیا کہ جس نے سب کو حیران کر دیا ہے۔

اس اسٹوری میں راکھی نے معروف پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ کو ’کنگ‘ یعنی بادشاہ قرار دیا اور خود کو ’کوئین‘ یعنی ملکہ کا خطاب دیا۔

راکھی کی اسٹوریز میں کبھی ہنسی ہوتی ہے تو کبھی جذباتیت، اور کبھی کبھار تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ اپنی ہی دنیا میں رہتی ہیں۔ لیکن فہد مصطفیٰ کو کنگ کہنا واقعی ان کے فینز کے لیے دلچسپی کا باعث بنا ہوا ہے اور وہ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ راکھی نے فہد مصطفی کے لیے یہ الفاظ کیوں استعمال کیے؟

فہد مصطفیٰ کی قسمت کا ستارہ اس وقت خوب چمک رہاہے۔ چاہے بات ہو اداکاری کی، پروڈکشن کی یا پھر ان کے مقبول گیم شو ’جیتو پاکستان‘ کی، فہد مصطفیٰ نے ہر جگہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ یہی وہ وجوہات ہوسکتی ہیں جن کی وجہ سے راکھی نے انہیں ’کنگ‘ کا لقب دیا۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ فہد مصطفی بھی راکھی کی اسٹوری شیئر کرتے ہیں اوراس پر کوئی ردعمل دیتے ہیں یا نہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں