Saturday, January 4, 2025
ہومBreaking Newsرمضان میں سعودی حکومت نے نئی عمرہ پالیسی متعارف کرادی

رمضان میں سعودی حکومت نے نئی عمرہ پالیسی متعارف کرادی


سعودی حکومت نے رمضان المبارک میں نئی عمرہ پالیسی متعارف کرادی جس کے تحت صرف ایک مرتبہ ہی عمرے کی اجازت ہوگی۔

گزشتہ ہفتے مقدس ماہ رمضان المبارک کا آغاز ہوا جس دوران مکہ مکرمہ میں عمرہ زائرین کی بڑی تعداد دیکھی جاتی ہے جو مختلف زیارتوں اور عمرہ کی ادائیگی کے لیے مسجد الحرام کا رُخ کرتی ہے۔

لیکن اب سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں دو یا دو سے زیادہ عمرے کرنے کے لیے کوئی اجازت نامہ جاری نہیں کیا جائے گا، اس لیے اب رمضان میں صرف ایک ہی عمرہ کرنے کی اجازت ہوگی۔

سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے وزارت نے وضاحت کی کہ اس پابندی کا مقصد لوگوں کی بھیڑ کو کم کرنا اور زیادہ تر افراد کو اس ماہِ مقدس میں عمرہ کرنے کا موقع دینا ہے۔

نُسوک (سعودی حکومت کا ایک پلیٹ فارم جو عمرہ کے طریقہ کار کو الیکٹرانک طور پر سہولت فراہم کرتا ہے) کے مطابق ایک ہی شخص کی طرف سے دوسرے عمرے کے لیے اجازت نامہ حاصل کرنے کی کوشش کی صورت میں، ایک پیغام لکھا ہوا نظر آئے گا کہ ’پرمٹ کا اجراء ناکام‘ ہوگیا ہے۔

اسی لیے ہر کسی کو عمرہ کا موقع فراہم کرنے کے لیے سعودی عرب کی حکومت رمضان میں صرف ایک بار ہی عمرے کی اجازت دے گی۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں