Sunday, January 5, 2025
ہومBreaking Newsرواں سال کا آخری سپر مون کب دیکھا جاسکے گا؟

رواں سال کا آخری سپر مون کب دیکھا جاسکے گا؟


سال 2024 اختتام کی جانب گامزن ہے اور اس گزرتے سال کا آخری سپر مون جمعہ 15 نومبر کو اپنی پوری آب وتاب کے ساتھ نظر آئے گا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق یہ سپر مون پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، ایران، افغانستان، سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک اور دیگر خطوں میں بھی دیکھا جا سکے گا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق ویسے تو سپر مون جمعرات 14 نومبر سے ہی نظر آنا شروع ہوگا تاہم یہ جمعہ کو 15 نومبر کو اپنی پوری آب وتاب کے ساتھ بھرپور طریقے سے چمکتا دمکتا نظر آئے گا۔

سال کے اس آخری سپر مون کی چمک اور روشنی بھی 100 فیصد ہوگی۔ اس سے قبل رواں سال تین بار 19 اگست، 18 ستمبر اور 17 اکتوبر کو سپر مون نظر آیا تھا۔

واضح رہے کہ سپر مون کی اصطلاح سے مراد ایک مکمل یا نیا چاند ہے جو اس وقت ہوتا ہے جب چاند زمین سے اپنے قریب ترین فاصلے کے 90 فیصد اندر ہوتا ہے، اس صورت میں زمین اور چاند کے مراکز کے درمیان فاصلہ 361.969 کلو میٹر ہوگا۔

اس وقت نظر آنے والا چاند غیر معمولی حجم (معمول کے چاند سے لگ بھگ 14 فیصد زائد) کا ہوتا ہے جسے’سپر مون‘ کہا جاتا ہے۔

 




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں