Saturday, January 4, 2025
ہومBreaking Newsزوہاب خان نے معروف ٹک ٹاک اسٹار سے نکاح کرلیا

زوہاب خان نے معروف ٹک ٹاک اسٹار سے نکاح کرلیا


بطورِ چائلڈ آرٹسٹ اپنے کریئر کی شروعات کرنے والے نوجوان پاکستانی اداکار زوہاب خان نے ٹک ٹاکر و اداکارہ وانیہ ندیم سے نکاح کرلیا۔

گزشتہ روز 5 مئی کو کراچی میں زوہاب خان اور وانیہ ندیم کے نکاح کی پُروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں اس نوجوان اداکار جوڑی کے اہلخانہ، قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔

زوہاب خان نے اپنے نکاح کے خاص موقع پر سفید رنگ کا کُرتا پاجامہ زیب تن کیا جبکہ اُن کی دلہنیا وانیہ ندیم بھی سفید رنگ کے خوبصورت لہنگے میں بہت ہی حسین لگ رہی تھیں۔

اس جوڑی کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جہاں مداحوں کی جانب سے نوجوان جوڑی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے اور ساتھ ہی مبارکباد دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ دسمبر 2023 میں زوہاب خان نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی اور وانیہ ندیم کی شادی کا عندیہ دیا تھا۔

پوڈ کاسٹ کے میزبان نے زوہاب خان کی شادی سے متعلق سوال پوچھا تھا جس پر اداکار کا کہنا تھا کہ اُن کا اگلے تین ماہ یا ایک ماہ کے اندر شادی کرنے کا ارادہ ہے۔

یاد رہے کہ زوہاب خان کا تعلق کراچی سے ہے، اُنہوں نے بطورِ چائلڈ آرٹسٹ شوبز میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا، انہوں نے کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جن میں عمر دادی اور گھر والے، میں ماں اور وہ، کاش میں تیری بیٹی نہ ہوتی، پرفیوم چوک، نہ کہو تم میرے نہیں اور عبداللہ پور کا دیوداس سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں۔

ڈراموں کے علاوہ، زوہاب خان نے اینی میٹڈ فلم ‘3 بہادر’ میں بھی کام کیا اور وہ اپنے ریپ سانگ ‘مائی اسٹوری’ کے ذریعے گلوکاری کی دُنیا میں بھی قدم رکھ چکے ہیں۔

دوسری جانب وانیہ ندیم معروف ٹک ٹاک اسٹار ہیں جبکہ اُنہوں نے کچھ عرصہ قبل ہی اداکاری کی دُنیا میں قدم رکھا ہے۔






Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں