Wednesday, January 1, 2025
ہومBreaking Newsسائفر کیس: سابق سیکرٹری خارجہ کے بیان کی تحریری کاپی سامنے آگئی

سائفر کیس: سابق سیکرٹری خارجہ کے بیان کی تحریری کاپی سامنے آگئی


ٹرائل کورٹ میں زیر سماعت سائفر کیس میں سابق سیکرٹری خارجہ سہیل محمود کے ریکارڈ بیان کی تحریری کاپی سامنے آگئی۔ سابق سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے 22 جنوری کو خصوصی عدالت میں بیان قلمبند کرایا تھا۔

تحریری کاپی کے مطابق سابق سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے کہا کہ مارچ 2022 میں میری تعیناتی بطور سیکریٹری خارجہ تھی، 8 مارچ 2022 کو واشنگٹن میں پاکستانی سفیر سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

سہیل محمود نے کہا کہ سفیر نے امریکی سیکریٹری ساؤتھ و سنٹرل ایشیا سے ملاقات کا بتایا، ملاقات میں سفیر کیساتھ ڈپٹی ہیڈ آف مشن، ڈیفنس اتاشی موجود تھے، پاکستانی سفیر نے معاملے کی حساسیت سے متعلق بتایا, سفیر نے کہا بات چیت سے متعلق وزارت خارجہ کو سائفر ٹیلی گرام بھجوایا ہے، میں نے دفتر جا کر سائفر ٹیلی گرام کی کاپی وصول کی، سائفر ٹیلی گرام کو کیٹگرائز کیا کہ سرکولیشن نہیں کرنی صرف سیکرٹری خارجہ کیلئے ہے۔

تحریری کاپی کے مطابق، سہیل محمود نے کہا کہ میں نے ہدایات کے ساتھ سائفر ٹیلی گرام کی کاپی کی تقسیم کی منظوری دی، سائفر کاپی ایس پی ایم کو سربمہر لفافے میں بھجوانے کی ہدایت کی، 27 مارچ 2022 کو جلسے میں ایک خط لہرایا گیا، 28 مارچ کو امریکی ایڈیشنل سیکریٹری کی جانب سے نوٹ موصول ہوا امریکی حکام نے سابق وزیر اعظم کی پبلک اسٹیٹمنٹ پر تشویش کا اظہار کیا، میں نے نوٹ کو وزیر خارجہ کو بھیجتے ہوئے مشورہ دیا امریکا سے منسلک رہنا سمجھداری ہوگی، مشورے کا مقصد تعلقات کا تحفظ اور سیکرٹ کمیونیکیشن کی عوامی سطح پر بحث سے گریز تھا۔

سہیل محمود نے کہا کہ 29 مارچ 2022 کو ملاقات کیلئے بنی گالہ بلایا گیا جو پہلے سے طے شدہ میٹنگ نہیں تھی، میٹنگ میں سابق وزیر اعظم، سابق وزیر خارجہ اور اعظم بھی موجود تھے، مجھے سائفر ٹیلی گرام پڑھنے کا کہا گیا، شرکا نے سائفر سے متعلق کمنٹس دیئے، میں سائفر ٹیلی گرام کی کاپی اپنے ساتھ لے گیا، سائفر محفوظ رکھنے کیلئے ڈائریکٹر ایف ایس او کے حوالے کردیا، مجھے اس میٹنگ کے منٹس تیار کرنے کا نہیں کہا گیا تھا، 8 اپریل 2022 کو کابینہ میٹنگ ہوئی جس میں اپنے خیالات شیئر کرنے کا کہا گیا تھا، بریفنگ میں سائفر کے معاملات، قانونی پوزیشن، خارجہ پالیسی سے متعلق آگاہ کیا۔

سابق سیکریٹری خارجہ سہیل محمود نے بیان میں کہا کہ سائفر سیکیورٹی گائیڈ لائنز صرف مجاز افراد سے شیئر کرنے کی اجازت دیتا ہے، بتایا کہ ماضی میں سائفر ٹیلی گرام کی ڈی کلاسیفیکیشن کی کوئی مثال نہیں، میں نے یہ بھی بتایا سائفر ڈی کلاسیفائیڈ سے سفارتی مشن کے کام پر اثر پڑ سکتا ہے، میٹنگ کے بعد فیصلہ ہوا پارلیمنٹ کے ان کیمرہ اجلاس میں سائفر پر بریفنگ دی جائے، 29 ستمبر 2022 کو میں وزارت خارجہ سے ریٹائر ہوگیا تھا، اسوقت تک ایس پی ایم سے سائفر کاپی وزارت خارجہ کو واپس نہیں ملی تھی۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں