Wednesday, January 1, 2025
ہومBreaking Newsسبزیوں اور پھلوں کے چھلکوں کے حیران کن فائدے

سبزیوں اور پھلوں کے چھلکوں کے حیران کن فائدے


اکثر لوگ پھل اور سبزیاں استعمال کرتے ہوئے اُن کا چھلکا اتار دیتے ہیں ہیں مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ ایسا کرنا ضروری نہیں کیونکہ چھلکوں میں اہم غذائی اجزاء موجود ہوتے ہیں جنہیں استعمال میں لایا جاسکتا ہے۔

چھلکے کا مطلب بھرپور فائبر کا استعمال ہے اور صرف اتنا ہی نہیں بلکہ اینٹی اوکسی ڈینٹس، وٹامن اور معدنیات بھی ان میں بھرپور ہوتے ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں ماہر غذائیت نے چھلکوں کی افادیت پر روشنی ڈالی اور ناظرین کو اس کے طبی فوائد سے آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ اگر آپ پھلوں کے چھلکوں کو کھانا پسند نہیں کرتے تو ان کے چھلکے ابال کر اس سے بہترین چائے بن سکتی ہے۔ اس کے علاوہ کچھ چھلکے کھانے میں اور کچھ جلد کی حفاظت کیلئے استعمال ہوتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ گودے سے 33 فیصد فائبر چھلکے میں ہوتا ہے اور اینٹی اوکسی ڈینٹس 328 گنا زیادہ ہوسکتے ہیں۔

مختلف پھلوں اور سبزیوں میں یہ مقدار مختلف ہوسکتی ہے لیکن اس بات پر سب متفق ہیں کہ چھلکے کی افادیت اپنی جگہ مُسلّم ہے۔

یہاں پر ان پھلوں اور سبزیوں کا ذکر کیا جارہا ہے جنہیں چھیل کر کھانے سے گریز کرنا چاہئے۔

آلو، چیری، انگور، آڑو، ناشپاتی، آلوبخارہ، سیب، خوبانی، ٹماٹر، کیوی، کھیرا، بیگن، زوکنی، آلو، نارنگی، لائم اور لیموں کے چھلکوں کو ذائقہ کے لیے استعمال کریں، کدو، جبکہ ان پھلوں کو چھیل کر استعمال کریں جیسے انناس، ایوکاڈو، لہسن، پیاز وغیرہ۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں