Saturday, December 28, 2024
ہومBreaking Newsسردیوں میں قوت مدافعت کو بڑھانے والی غذائیں

سردیوں میں قوت مدافعت کو بڑھانے والی غذائیں


موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی سب سے پہلے گرم کپڑوں کا خیال پہلے آتا ہے جس کیلئے خوب تیاری بھی کی جاتی ہے لیکن ان سب کاموں میں ہم اپنی خوراک کا خیال رکھنا بھول جاتے ہیں۔

موسم سرما میں نزلہ، زکام، کھانسی اور ہڈیوں میں درد جیسی بیماریاں بھی سر اٹھاتی ہیں جن کا مقابلہ کرنے کیلئے قوت مدافعت کا مضبوط ہونا ضروری ہوتا ہے۔

آج ہم آپ کو چند ایسی غذاؤں کے بارے میں بتاتے ہیں جن کے استعمال سے آپ اپنی قوت مدافعت کو مضبوط بنا سکتے ہیں۔

انڈے

ماہرین کے مطابق انڈے صحت بخش چکنائی سے بھرپور ہوتے ہیں یہ جسم کے ٹشوز کی بحالی میں مدد کرتے ہیں۔ بالغ افراد عام طور پر روزانہ 2 انڈے تک کھا سکتے ہیں۔ انڈے مکمل غذا ہیں، یہ پروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں، اسے کھانے سے آپ کو پیٹ بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے اور یہ اضافی کیلوریز کو کم کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔

دیسی گھی

دیسی گھی کو صحت کیلئے فائدے مند سمجھا جاتا ہے اور سردیوں میں اس کا استعمال آپ کے جسم کو گرمائش فراہم کرتا ہے، اس کے علاوہ دیسی گھی آپ کے جسم کو نقصان بھی نہیں پہنچاتا اور یہ بآسانی ہضم بھی ہوجاتا ہے۔

کھجور اور گڑُ

ہڈیوں کے مرض میں مبتلا افراد کیلئے کھجور کا انتخاب بہترین ہوگا کیونکہ کھجور وٹامنز، منرلز اور فائبر کا خزانہ ہے۔ گڑُ قدرتی میٹھا ہے جسے سردیوں میں گنے کے رس سے تیار کیا جاتا ہے، گڑُ پھیپھڑوں کو صاف کرنے میں بھی اپنا کردار ادا کرتا ہے اور سردی لگنے سے بھی بچاتا ہے۔

آملہ

آملے کا شمار پھلوں اور سردی کی سوغات میں کیا جاتا ہے جس میں وٹامن سی کی بھاری مقدار موجود ہوتی ہے جو قوت مدافعت کو بڑھا کر انفیکشن سے لڑنے میں مدد دے سکتا ہے۔

خشک میوہ جات

اگر آپ اپنی قوت مدافعت کو بڑھانا چاہتے ہیں تو خشک میوہ جات کا استعمال بھی بہترین ہے یہ نہ صرف مزیدار ہوتے ہیں بلکہ جسم کو طاقت اور ضروری پروٹین اور فائبر بھی مہیا کرتے ہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں