Tuesday, January 7, 2025
ہومBreaking Newsسعودی عرب میں بغیر ڈرائیور کے میٹرو ٹرین، شہری میں خوشی کی...

سعودی عرب میں بغیر ڈرائیور کے میٹرو ٹرین، شہری میں خوشی کی لہر


سعودی عرب میں ریاض میٹرو کا جزوی آغاز 27 نومبر سے کیا جارہا ہے، جس کی خاص بات یہ ہے کہ میٹرو ٹرین بغیر ڈرائیور کے سروس فراہم کرے گی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں تین روٹس کے لیے سروس کا آغاز کیا جائے گا اور پھر دسمبر کے وسط تک مزید تین روٹس کے لیے سروس شروع کردی جائے گی۔

پہلے مرحلے میں العروبہ سے البطحا اور کنگ خالد ایئرپورٹ سے رنگ روڈ عبدالرحمان بن عوف اور شیخ حسن بن حسین تک ہو گا، میٹرو سروس کے دوسرے مرحلے کا آغاز دسمبر کے وسط میں ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق یہ روٹ شاہ عبداللہ روڈ سے شاہ عبد العزیز سٹی تک مسافروں کو سفر کی سہولت فراہم کرے گا۔ چھ سال سے کم عمر بچے مفت میں سفر کر سکیں گے تاہم بڑوں کے لیے ٹرین کا کرایہ چار سے چالیس ریال تک ہو گا۔

انتظامیہ کی کوشش ہے کہ کرایوں کو مناسب رکھا جائے اور زیادہ سے زیادہ تعداد میں مسافروں کو سہولت فراہم کی جائے تاکہ سڑکوں پر ٹریفک کے مسائل کم کرنے میں مدد مل سکے۔

دوسری جانب سعودی عرب میں اپنی نوعیت کا پہلا جدید اور انتہائی خوبصورت شیبارا ریزورٹ اگلے عوام کیلئے کھولنے کی تیاری جارہی ہے۔

اس ریزورٹ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں 73 حیرت انگیز اور غیر معمولی تیرتے ہوئے اور ساحل سمندر کے ولاز موجود ہیں جو دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں مبتلا کردیتے ہیں۔

سعودی عرب کی ریڈ سی انٹرنیشنل نامی کمپنی دنیا بھر میں قابل تجدید سیاحت کے سب سے زیادہ اہم منصوبوں کی ڈویلپر ہے جس نے پرتعیش شیبارا ریزورٹ کو کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔

کمپنی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شیبارا ریزورٹ بحیرہ احمر میں چوتھا ریزورٹ ہے جو مکمل تیاری کے بعد سیاحوں کیلئے کھول دیا جائے گا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں