Friday, January 3, 2025
ہومBreaking Newsسپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی سے جسٹس منیب آؤٹ، جسٹس امین...

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی سے جسٹس منیب آؤٹ، جسٹس امین الدین ان


سپریم کورٹ نے حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس پر عمل درآمد شروع کردیا اور کمیٹی میں جسٹس منیب اختر کی جگہ جسٹس امین الدین خان کو شامل کردیا گیا۔

رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس منیب اختر کے بجائے جسٹس امین الدین خان تین رکنی پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس امین الدین خان کو پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا رکن نامزد کر دیا ہے۔

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا اجلاس پیر کو متوقع ہے جبکہ گزشتہ روز کے اجلاس میں آرٹیکل 63- اے نظرثانی اپیلیں ایجنڈے میں شامل تھیں لیکن اجلاس مؤخر کردیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم اور وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ ترمیمی پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس منظور کر لیا تھا جس کے بعد صدرمملکت نے دستخط کردیے تھے۔

پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کی سیکشن دو میں ایک ذیلی شق شامل کی گئی ہے، جس کے تحت پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے تحت کمیٹی میں چیف جسٹس پاکستان کے علاوہ ایک سینئر ترین جج اور ایک چیف جسٹس پاکستان کا نامزد کردہ جج شامل ہوگا




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں