Friday, December 27, 2024
ہومBreaking Newsسگریٹ نوشی کی روک تھام کیلئے حکومت کا بڑا فیصلہ

سگریٹ نوشی کی روک تھام کیلئے حکومت کا بڑا فیصلہ


برطانوی حکومت نے نوجوانوں کو سگریٹ نوشی سے بچانے کیلئے ڈسپوز ایبل ویپس پرپابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم رشی سونک آج منصوبے کی تفصیلات بتائیں گے جس میں برطانوی حکومت کی جانب سے ڈسپوز ایبل ویپس پرپابندی لگانےسے متعلق بھی اعلان کیا جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ منصوبے کے تحت کم عمربچوں کوویپس فروخت کرنے والوں کےخلاف بھی کارروائی ہوگی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں بچوں میں ویپ استعمال کرنے کی شرح میں 4.1 فیصداضافہ ہوا ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس برطانیہ کی لوکل گورنمنٹ ایسوسی ایشن نے اپنے ایک جاری بیان میں بتایا تھا کہ NielsenIQ کی جانب سے کی گئی ریسرچ کے مطابق مسئلہ سوچ کے مقابلے میں زیادہ بڑا ہے۔

برطانیہ میں 2022 میں ایک اندازے کے مطابق 300 ملین ای سگریٹ فروخت ہوئے، یہ تعداد اس سے ایک سال قبل کے مقابلے میں چار گنا سے بھی زیادہ تھی۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں