Wednesday, January 1, 2025
ہومBreaking Newsسیاست سے علیحدگی کی خبروں پر پرویزخٹک کا ردعمل سامنے آگیا

سیاست سے علیحدگی کی خبروں پر پرویزخٹک کا ردعمل سامنے آگیا


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمنٹرینز کے سربراہ پرویزخٹک نے سیاست سے علیحدگی کی خبروں کی تردید کردی۔

پرویز خٹک کا کہنا تھاکہ انتخابات میں عوام کے فیصلے کو دل سے تسلیم کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے خدمت کا جو صلہ دیا اس کو کھلے دل سے تسلیم کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھاکہ جلد پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کا اجلاس طلب کریں گے، پارٹی کی چیئرمین شپ سے استعفی دےکر نئے چیئرمین کا انتخاب کریں گے۔

اس سے قبل استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے بھی پارٹی چیئرمین شپ سے مستعفی ہونے اور سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال پرویز خٹک نے پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے نام سے جماعت بنائی تھی۔

عام انتخابات میں پرویز خٹک اپنی نشستوں سے ہار گئے تھے اور پی ٹی آئی پی نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی دو نشستیں حاصل کرسکی ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں