Wednesday, December 25, 2024
ہومBreaking Newsشام کے بعد زیادہ غذا کھانا ذیابیطس کیلئے کیوں خطرناک؟ نئی تحقیق...

شام کے بعد زیادہ غذا کھانا ذیابیطس کیلئے کیوں خطرناک؟ نئی تحقیق آگئی


ایک مختصر مگر منفرد تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ شام کے بعد زیادہ غذا کھانے سے بلڈ شوگر کی سطح میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے اور مسلسل مذکورہ عادت برقرار رکھنے سے ذیابیطس بھی لاحق ہو سکتا ہے۔

عام طور پر ماہرین صحت بھی رات کے وقت کم غذا کھانے کا مشورہ دیتے ہیں یا پھر ہدایت کرتے ہیں کہ سونے سے کئی گھنٹے قبل کھانا کھایا جائے۔

تاہم اب تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ شام 5 بجے کے بعد زیادہ کھانا کھانے سے بلڈ شوگر کی سطح بڑھ سکتی ہے۔

طبی جریدے میں شائع تحقیق کے مطابق اسپین اور امریکا کے ماہرین نے 26 رضاکاروں پر دو ہفتوں تک تحقیق کی اور ان میں غذا کے بعد بلڈ شوگر کی سطح جانچی۔

تحقیق میں شامل تمام رضاکاروں کی عمریں 50 سے 75 سال کے درمیان تھیں اور تقریبا تمام رضاکار زائد الوزنی کا شکار تھے اور بعض افراد میں پہلے سے ہی بلڈ شوگر کی سطح زیادہ تھی۔

ماہرین نے تمام رضاکاروں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا، جس میں سے ایک گروپ کو 5 بجے سے پہلے اپنی مرضی کی غذا کھانے کی اجازت دی لیکن بعد میں انہیں کم غذا تک محدود کیا۔

ماہرین نے دوسرے گروپ کے رضاکاروں کو شام 5 بجے کے بعد بھی اپنی مرضی کے مطابق غذا کھاتے رہنے کی ہدایت کی اور انہیں مذکورہ عمل دو ہفتوں تک جاری رکھنے کا کہا۔

ماہرین نے تحقیق سے قبل بھی تمام رضاکاروں کے بلڈ ٹیسٹ کرکے ان میں بلڈ شوگر کی سطح دیکھی اور بعد میں بھی ان کے ٹیسٹس کیے۔

ماہرین نے پایا کہ جن رضاکاروں نے شام پانچ بجے کے بعد بھی زیادہ غذا کھانے کا عمل برقرا رکھا، ان میں بلڈ شوگر کی سطح نمایاں حد تک بڑھ چکی تھی جب کہ پانچ بجے کے بعد کم غذا کھانے والے افراد میں بلڈ شوگر نارمل سطح پر تھا۔

ماہرین نے بتایا کہ شام کے بعد 45 کیلوریز سے زیادہ غذا کھانے والے افراد میں بلڈ شوگر کی سطح بڑھ سکتی ہے، کیوں کہ شام اور رات کے وقت لوگ زیادہ متحرک نہیں رہتے۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ اس لیے شام اور رات ہونے سے قبل ہی زیادہ غذا کھا لینی چاہیے اور شام کے بعد ہلکی پھلکی اور کم غذا کو ترجیح دی جانی چاہیے۔

ماہرین نے خبردار کیا کہ جو لوگ زائد الوزن ہیں یا جن کے بلڈ شوگر کی سطح زیادہ رہتی اور جو لوگ ذیابیطس کا شکار ہیں، وہ شام کے بعد زیادہ غذا کھانے سے پرہیز کریں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں