Wednesday, January 1, 2025
ہومBreaking Newsشاہد آفریدی کا قومی ٹیم سے متعلق بڑااعلان

شاہد آفریدی کا قومی ٹیم سے متعلق بڑااعلان


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں موجودہ اسکواڈ کے حوالے سے اندرونی کہانی جلد عوام کے سامنے لائیں گے۔

ایک مقامی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے شاہد آفریدی سے ٹیم میں اتحاد نہ ہونے کے بارے میں سوال کیا گیا، جس کے جواب میں سابق کپتان نے مہمانوں کے پینل میں موجود محمد وسیم کی طرف اشارہ کیا۔

محمد وسیم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ ‘یہ بہت ساری چیزیں جانتے ہیں اور میں بھی لیکن ہم کھل کر بات نہیں کر سکتے’۔

انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ‘ٹیم کی ہم آہنگی، اتحاد اور کھلاڑی ایک دوسرے کے ساتھ کیسے ہیں، اس کی ذمہ داری کپتان پر عائد ہوتی ہے، کپتان یا تو مثبت ماحول بناتا ہے یا اسے بگاڑ دیتا ہے’۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ‘ٹیم مینجمنٹ اور کوچز سے پہلے کپتان ہی ٹیم کو متحد کرتا ہے، اس کے پاس اختیار ہوتا ہے جب کہ اسے سلیکشن کمیٹی سپورٹ کرتی ہے، میدان پر ٹیم لڑانے کا کام کپتان کا ہے’۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ ‘شاہین کے ساتھ میرا رشتہ کسی اور قسم کا ہے، اگر میں کوئی بات کروں گا تو لوگ کہیں گے کہ اپنے داماد کو سپورٹ کر رہا ہوں حالانکہ میں ایسا نہیں ہوں، اگر میری بیٹی، بیٹا یا داماد غلط ہیں تو میں انہیں بھی غلط کہوں گا’۔

انہوں نے کہا کہ ‘پچھلے کچھ عرصے میں ہماری سلیکشن کمیٹی اور بورڈ نے بڑی غلطیاں کی ہیں، ورلڈکپ کے بعد کھل کر بات کروں گا، ہمارے لوگوں نے خود اسی یونٹ کو خراب کیا ہے’۔

واضح رہے کہ 9 جون بروز اتوار کو ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دی، پاکستان 120 رنز کا آسان ہدف بھی حاصل کرنے میں ناکام رہا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں