Sunday, December 29, 2024
ہومBreaking Newsشاہد خاقان عباسی کا حکومت سے بڑا مطالبہ

شاہد خاقان عباسی کا حکومت سے بڑا مطالبہ


سابق وزیر اعظم اور کنوینر عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک کے لیے سب کو ایک ساتھ بیٹھنا پڑے گا، حکومت کو پی ٹی آئی کے مظاہرین پر گولی چلانے کے جرم پر معافی مانگنی چاہیے، کمیشن بنا کر معاملے تحقیقات کرکے حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں۔

اسلام آباد میں عوام پاکستان پارٹی کے اجلاس کے بعد جنرل سیکرٹری مفتاع اسماعیل کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت آج بھی انکاری ہے کہ 26 نومبر کو کوئی گولی نہیں چلی، تاہم گولی چلنا حکومت کی ناکامی کا عتراف ہے۔

انہوں نے کہا کہ مظاہرین کے عمل سے متفق نہیں ہوں، مگر انہوں نے کوئی حملہ نہیں کیا، مظاہرین اور حکومت کے اقدام پر بحث ہونی چاہیے، حکومت عوام کی تکلیفوں کو ختم کرے، بانی پی ٹی آئی نے اپوزیشن کو دیوار کے ساتھ لگایا تھا، آج بھی وہی کام جاری ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عوام پاکستان پارٹی کا آج تنظیمی اجلاس ہوا، اجلاس میں ملکی حالات کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی گئی، آج سیاست کی جو کیفیت ہے، اس سے ملک نہیں چل سکے گا، جب سیاست نفرت اور دشمنی میں تبدیل ہو جائے تو ملک نہیں چلے گا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں موجود مسائل کا حل نکالنے کی ضرورت ہے، آج زبان کی بنیاد پر ناانصافی ہورہی ہے، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے لوگ عزت مانگ رہے ہیں، ہم نے ملک کے معاملات کو سلجھانا ہے، گزرتے وقت کے ساتھ ملک کے حالات خراب ہوتے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرم ایجنسی میں جو ہوا، اس کی حقیقت عوام جاننا چاہتے ہیں، حکومت کا کام عوام کی آواز دبانا نہیں ہوتا ہے، ملک میں آئین کے مطابق معاملات چلنے چاہئیں، 26 ویں ترمیم آئین سے متصادم ہے، جس کو ایک رات میں پاس کرایا گیا۔

کنوینر عوام پاکستان پارٹی نے کہا کہ ملک میں اس وقت غربت، بے روزگاری بڑھ گئی، اس پر توجہ نہیں دی جارہی، وزیر خزانہ کہہ رہے ہیں کہ اسٹاک مارکیٹ میں اضافہ ہوا ہے، اسٹاک مارکیٹ کا بڑھنا نقصان ہوتا ہے، لوگوں کے پاس اور کوئی آپشن نہیں جو اس میں انویسٹ کررہے ہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں