Saturday, January 4, 2025
ہومBreaking Newsشوبز اسٹارز میں طلاق کی کیا وجہ ہے؟ یاسر حسین نے بتادیا

شوبز اسٹارز میں طلاق کی کیا وجہ ہے؟ یاسر حسین نے بتادیا


پاکستانی اداکار و رائٹر شوبز اسٹارز کے درمیان طلاق کی شرح میں اضافے کی بڑی وجہ بتا دی۔

یاسر حسین نے حال ہی میں ملیحہ رحمان کے پروگرام میں شرکت کی جہاں میزبان نے اداکار سے سوال کیا کہ شوبز انڈسٹری میں ہونے والی شادیاں ناکام کیوں ہوجاتی ہیں؟

اس سوال کے جواب میں یاسر حسین نے کہا کہ دو اداکاروں کے درمیان ہونے والی شادی تو کامیاب ہوسکتی ہے لیکن دو اسٹارز کی شادی کا کامیاب ہونا بہت ہی مشکل ہے کیونکہ جب میاں بیوی دونوں ہی اسٹارز ہوتے ہیں تو اُن کے درمیان سب سے بڑا مسئلہ انا کا ہوتا ہے جس کی وجہ سے رشتہ خراب ہوتا ہے۔

یاسر حسین نے کہا کہ میرے گھر میں صرف ایک ہی اسٹار ہے وہ اسٹار اقرا ہے اور مجھے اپنی بیوی کو اسٹار کہنے میں بالکل برا نہیں لگتا، اسی وجہ سے ہماری شادی کامیاب ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ میں نے شادی سے پہلے ہی فیصلہ کرلیا تھا کہ ہمارے گھر میں صرف ایک ہی اسٹار ہوگا اور وہ اسٹار اقرا ہے کیونکہ اقرا کو اُن کے کام کی وجہ سے بہت پسند کیا جاتا ہے، وہ سوشل میڈیا پر مجھ سے زیادہ مقبول ہیں، اسی لیے میرے لیے وہ ہی اسٹار ہیں۔

اداکار نے کہا کہ انڈسٹری میں ان ہی جوڑوں کے درمیان طلاق ہوئی ہے جن میں میاں بیوی دونوں ہی اسٹارز تھے کیونکہ اسٹارز میں انا زیادہ ہوتی ہے، میں یہ نہیں کہہ رہا کہ ان کی طلاق صرف انا کی وجہ سے ہوئی، شاید کوئی دوسری بات بھی ہوسکتی ہے کیونکہ میں کسی سے ذاتی طور پر نہیں ملتا لیکن مجھے ایسا لگتا ہے کہ سب سے بڑی وجہ انا ہی ہے۔

یاسر حسین نے مزید کہا کہ دو اسٹارز کبھی بھی ایک جگہ رہ ہی نہیں سکتے، اکثر فلموں اور ڈراموں میں دو اسٹارز کے درمیان جھگڑے ہوجاتے ہیں، اُن کے میک اپ رومز الگ ہوجاتے ہیں تو پھر ایک گھر میں کیسے رہ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں کئی جوڑوں کی طلاق کی خبریں سامنے آئی ہیں جن میں احد رضا میر اور سجل، ثنا جاوید اور عمیر جیسوال، آغا علی اور حنا الطاف، عمران اشرف اور کرن اشفاق، شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف، فریال محمود اور دانیال راحیل سمیت دیگر شامل ہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں