Wednesday, December 25, 2024
ہومBreaking Newsصائم ایوب نے بچپن میں بھارت میں کیا بڑا کارنامہ سرانجام دیا...

صائم ایوب نے بچپن میں بھارت میں کیا بڑا کارنامہ سرانجام دیا تھا؟ گفتگو وائرل


حال ہی میں جنوبی افریقا کے خلاف بیک ٹو بیک2 سنچریاں اسکور کرنے والے پاکستانی بیٹر صائم ایوب ماضی میں بھی مخالف گیند بازوں کے چھکے چھڑا چکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر صائم ایوب کی ماضی میں بھارت میں ہونے والے انڈر 15 ٹورنامنٹ کے بعد نجی ٹی وی شو میں کی گئی ایک گفتگو وائرل ہو رہی ہے۔

اس ٹورنامنٹ میں صائم ایوب نے 5 میچز میں 250 رنز بنائے تھے اور ایک میچ میں بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے تھے۔

وائرل ویڈیو میں میزبان جویریہ سعود کے سوال پر صائم ایوب کا کہنا تھا کہ’میں نے ٹورنامنٹ کیلئے بہت محنت کی تھی، بیٹنگ بھی اچھی کی تھی، اسی کا صلہ ملا ہے،

صائم ایوب کا کہنا تھا کہ ’ میں نے ایک میچ میں 80 رنز بنائے لیکن بدقسمتی سے سنچری نہیں بنا سکا تھا تاہم ٹورنامنٹ کے 5 میچز میں 250 رنز اسکور کیے تھے‘۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں