Tuesday, January 7, 2025
ہومBreaking Newsطلاق کی افواہوں کے بعد ایشوریا اور ابھیشیک کی نئی ویڈیو وائرل

طلاق کی افواہوں کے بعد ایشوریا اور ابھیشیک کی نئی ویڈیو وائرل


بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف اداکار ابھیشیک بچن اور ان کی اہلیہ سابقہ مس ورلڈ اداکارہ ایشوریا رائے کی طلاق کے حوالے سے خبریں گردش میں ہیں۔

عرصۂ دراز سے بالی ووڈ کا یہ جوڑا اس حوالے سے خبروں کی زینت بنا ہوا ہے، ان کے درمیان علیحدگی سے متعلق افواہیں زیرِ گردش ہیں جو ابھیشیک بچن کے انکار کے باوجود دن بہ دن مضبوط ہوتی جا رہی ہیں۔

ابھیشیک بچن کی طلاق کے حوالے سے انسٹا پوسٹ لائیک کیے جانے کے سبب اس جوڑے کے درمیان طلاق کی افواہوں نے جنم لیا۔

ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن میں علیحدگی سے متعلق افواہوں میں تیزی اِس وقت سامنے آئی جب اداکارہ اپنا سسرالی گھر چھوڑ کر بیٹی آرادھیا کے ہمراہ اپنی والدہ کے گھر شفٹ ہوئیں۔

دوسری جانب حال ہی میں بھارت میں ہونے والی پرتعیش اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کے دوران بھی جہاں بالی ووڈ ستاروں کو اپنی اپنی فیملیز کے ساتھ دیکھا گیا وہیں اس جوڑے نے علیحدہ علیحدہ انٹری دی۔

اب حال ہی میں دبئی ایئر پورٹ سے وائرل ہونے والی ویڈیو نے اس جوڑی کے پرستاروں کو خوش کر دیا، جس میں یہ پورا خاندان یعنی ابھیشیک بچن، ایشوریا رائے اور ان کی بیٹی آرادھیا ایک ساتھ دکھائی دے رہے ہیں۔

وائرل ویڈیو کو دیکھنے کے بعد ایسے لگتا ہے جیسے ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کے درمیان سب کچھ ٹھیک ہے۔

واضح رہے کہ 1994ء میں ’مس ورلڈ‘ کا تاج پہننے والی 50 سالہ ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن 2007ء میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں