Friday, December 27, 2024
ہومBreaking Newsغزہ: القسام بریگیڈ کے حملے میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک

غزہ: القسام بریگیڈ کے حملے میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک


غزہ میں القسام بریگیڈ کی جانب سے اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کیا گیا۔ حملے میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق القسام بریگیڈ نے بتایا کہ خان یونس میں اسرائیلی فوج کے دو یونٹس پر کامیاب حملہ کیا گیا۔

القسام بریگیڈ نے کہا کہ حملے میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب بحیرہ احمر میں یمن کے حوثی گروپ کے حملے جاری ہیں۔ اس سلسلے میں اطالوی فوج نے کہا اطالوی بحریہ نے بحیرہ احمر میں دو ڈرون مار گرائے۔

عرب میڈیا کے مطابق اطالوی بحریہ بحیرہ احمر میں یورپی یونین نیول مشن کا حصہ ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں