Monday, December 23, 2024
ہومBreaking Newsغزہ: القسام بریگیڈ کے حملے میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک

غزہ: القسام بریگیڈ کے حملے میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک


فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے خان یونس کے مشرق میں اسرائیلی فوج کے انجینیئرنگ یونٹ کو نشانہ بنایا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق القسام بریگیڈز نے جنوبی غزہ میں واقع خان یونس میں اسرائیلی فوج کے انجینئرنگ یونٹ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل القسام بریگیڈز نے ایک کامیاب حملے میں دھماکہ خیز مواد اور یاسین 105 پروجیکٹائل کا استعمال کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کی دو گاڑیاں تباہ کیں اور 2 ڈی 9 فوجی بلڈوزر کے ساتھ ایک مرکاوا ٹینک کو نشانہ بنایا تھا۔

دوسری جانب نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی بربریت جاری ہے، ظالم فوج نے غزہ شہر میں اسکول پر بم باری کی جس کے نتیجے میں 6 افراد شہید ہوئے۔

اسرائیلی فوج نے نصیرات کیمپ میں بھی 2 گھروں پر حملے کیے جس کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 13 ہو گئی ہے۔

علاوہ ازیں نابلس میں اسرائیلی فوج نے 1 شخص کو گولی مار کر زخمی کر دیا اور اسے طبی امداد دینے پر ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے عملے کو حراست میں لے لیا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں