Thursday, December 26, 2024
ہومBreaking Newsقانون میں کہاں لکھا ہے کہ بچی ہوئی نشتسیں دوبارہ انہی سیاسی...

قانون میں کہاں لکھا ہے کہ بچی ہوئی نشتسیں دوبارہ انہی سیاسی جماعتوں میں تقسیم کی جائیں گی: سپریم کورٹ


سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے حصول کیلئے دائر سنی اتحاد کونسل کی اپیلوں پر سماعت جاری ہے۔ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ قانون میں کہاں لکھا ہے کہ بچی ہوئی نشتسیں دوبارہ انہی سیاسی جماعتوں میں تقسیم کی جائیں گی۔

سپریم کورٹ میں جاری ابتدائی سماعت میں جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ سیاسی جماعت کو اتنی ہی مخصوص نشستیں مل سکتی جتنی جیتی ہوئی نشستوں کے تناسب سے ان کی بنتی ہیں،قانون میں کہاں لکھا ہے کہ بچی ہوئی نشتسیں دوبارہ انہی سیاسی جماعتوں میں تقسیم کی جائیں گی،

جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ ہمیں پبلک مینڈیٹ کی حفاظت کرنی ہے، اصل مسئلہ پبلک مینڈیٹ کا ہے،

جسٹس اطہر من اللہ نے سوال کیا کہ کہ قانون میں یہ کہاں لکھا ہے کہ انتخاباتی نشان نہ ملنے پر وہ سیاسی جماعت الیکشن نہیں لڑ سکتی؟  اس پر وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ یہی سوال لے کر الیکشن سے قبل میں عدالت گیا تھا۔ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن حکام کو ریکارڈ سمیت فوری طلب کر لیا۔ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن حکام کو طلب کرلیا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں