Thursday, January 2, 2025
ہومBreaking Newsقومی اسمبلی کیلئے سندھ سے خواتین کی مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری

قومی اسمبلی کیلئے سندھ سے خواتین کی مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری


الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کیلئے سندھ سے خواتین کی مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پیپلزپارٹی کو 10 اور ایم کیوایم کو 4 نشستیں دے دی گئیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیپلزپارٹی کی شازیہ مری، نفیسہ شاہ، شگفتہ جمانی رکن قومی اسمبلی منتخب کی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ پیپلزپارٹی کی شاہدہ رحمانی، شہلا رضا، مہتاب راشدی، مسرت مہیسر، مہرین بھٹو، شازیہ ثوبیہ اور نازبلوچ بھی قومی اسمبلی کی رکن منتخب ہوگئی ہیں۔

ادھر ایم کیو ایم کی آسیہ اسحاق، نگہت شکیل، سبین غوری اور رعنا انصار رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئی ہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں