Friday, December 27, 2024
ہومBreaking Newsقومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی سے متعلق اہم خبر آگئی

قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی سے متعلق اہم خبر آگئی


پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی کو مزید بااختیار بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین محسن نقوی سلیکشن کمیٹی کو با اختیار دیکھنا چاہتے ہیں، وہ سلیکشن کمیٹی کے کسی معاملات میں دخل نہیں دیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ کپتانی کے حوالے سے بھی اب سلیکشن کمیٹی کو اختیار دیا جائے گا، سلیکشن کمیٹی سمیت جس شعبے کو بھی بااختیار بنایا جائے گا اس کا وہی جوابدہ ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ چیف سلیکٹر وہاب ریاض کیساتھ دیگر سلیکٹرز کا فیصلہ بھی ایک ہفتے کے اندر ہوگا، قومی کرکٹ ٹیم کے کوچز کا بھی جلد از جلد تقرر کرنے کا فیصلہ ہے۔

ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ پی سی بی نے کوچز کے حتمی فیصلے کے لیے ایک ہفتے کا ٹارگٹ رکھ لیا، پی سی بی اب بھی غیر ملکی کوچز کی تقرری کے لیے پر امید ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں