Wednesday, January 1, 2025
ہومBreaking Newsلاہور: اسلم اقبال، اعظم سواتی اور مراد سعید سمیت 11 پی ٹی...

لاہور: اسلم اقبال، اعظم سواتی اور مراد سعید سمیت 11 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار


لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے میاں اسلم اقبال، مراد سعید، اعظم سواتی سمیت 11 ملزمان کو اشتہاری قراردے دیا۔ ملزموں کے خلاف تھانہ نصیرآباد پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس کے باہر سرکاری گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں میاں اسلم اقبال، حماد اظہر، مراد سعید سمیت 9 ملزموں کی جائیدادوں کوقرق کرنے کا حکم دیدیا۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے پولیس کی درخواست پرسماعت کی۔ پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان گرفتاری کے خوف سے روپوش ہیں اور اشتہاری ہوچکے ہیں۔ عدالت 9 روپوش ملزمان کی جائیدادیں قرق کرنے کا حکم دے۔

ملزمان میں میاں اسلم اقبال ،مراد سیعد ، حامد رضا ،اعظم خان ،حافظ فرحت ،اعظم خان، امتیاز احمد سمیت دیگرشامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڑ پولیس نے جناح ہاؤس کےباہر سرکاری گاڑیوں کو جلانے مقدمہ درج کررکھا ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں