Tuesday, January 7, 2025
ہومBreaking Newsلاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو عون چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن...

لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو عون چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روک دیا


لاہور ہائیکورٹ نے این اے 128میں نتائج سے متعلق فارم 47 پر عمل درآمد روک دیا۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128 لاہور سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سلمان اکرم راجا نے انتخابی نتائج کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

عام انتخابات 2024 کے انتخابی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق این اے 128 لاہور میں آئی پی پی کے امیدوار عون چوہدری پہلے نمبر پر جبکہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سلمان اکرم راجا دوسرے نمر پر رہے۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے عون چوہدری نے ایک لاکھ 72 ہزار 576 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ سلمان اکرم راجا ایک لاکھ 59 ہزار 24 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

انتخابی نتائج جاری ہونے کے بعد سلمان اکرم راجا لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے جہاں انھوں نے این اے 128 لاہورکے نتائج جاری کرنے کے اقدام سے متعلق درخواست جمع کروا دی۔

این اے 128 لاہورکے نتائج جاری کرنے کے اقدام سے متعلق درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے این اے 128میں نتائج سے متعلق فارم 47 پر عمل درآمد روک دیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے 12فروری کو فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمرہ عدالت میں فیصلے کے وقت سلمان اکرم راجہ اور ان کی اہلیہ موجود تھے، الیکشن کمیشن کی جانب سے ایڈووکیٹ محمد سلیم پیش ہوئے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں