Sunday, December 29, 2024
ہومBreaking Newsلاہور ہائی کورٹ سے بھی بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی...

لاہور ہائی کورٹ سے بھی بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد، الیکشن سے آؤٹ


لاہور ہائی کورٹ نے اپیلیٹ ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے تین رکنی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔

لاہور ہائی کورٹ نے ریٹرننگ آفیسر اور ایپلیٹ ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم دیتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے۔

تین رکنی بینچ نے عمران خان نیازی کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہ دی۔

بانی پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی کے حلقوں این اے۔122 اور این اے۔89 سے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے تھے۔

اس فیصلے کے خلاف تحریک انصاف نے اپیل کرتے ہوئے موقف اپنایا تھا کہ ریٹرننگ آفیسر اور ایپلیٹ ٹربیونل نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کیے۔

انہوں نے لاہور ہائی کورٹ سے استدعا کی تھی کہ عدالت ایپلیٹ ٹربیونل اور ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر الیکشن لڑنے کی اجازت دے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں