Saturday, January 4, 2025
ہومBreaking Newsلیونل میسی نے اپنا بیلن ڈی آر ایوارڈ عطیہ کردیا

لیونل میسی نے اپنا بیلن ڈی آر ایوارڈ عطیہ کردیا


ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے اپنی آٹھویں بیلن ڈی آر ٹرافی سابقہ کلب بارسلونا میوزیم کو عطیہ کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی کلب انٹرمیامی کی نمائندگی کرنے والے اجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی دنیا کے واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے 8 بیلن ڈی آر ٹرافی جیت رکھی ہیں، کرسٹیانو رونالڈو 6 بیلن ڈی آر ٹرافیز کے ہمراہ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

سال 2021 میں میسی نے مالی بحران کے باعث بارسلونا کو خیرباد کہا اور پیرس سینٹ جرمن چلے گئے بعدازاں انہوں نے پی ایس جی کو چھوڑ کر انٹرمیامی کلب جوائن کیا۔

لیونل میسی نے کہا کہ آٹھواں بیلن ڈی آر ایواڈ بارسلونا کو عطیہ کیا ہے تاکہ ٹرافی سے کھلاڑیوں میں جذبہ بیدار ہو اور کلب کیلئے جیتنے کی کوشش کریں گے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں