Sunday, January 5, 2025
ہومBreaking Newsمایا علی اور وہاج علی کی ڈانس کی ویڈیو وائرل

مایا علی اور وہاج علی کی ڈانس کی ویڈیو وائرل


مقبول اداکارہ مایا علی اور اداکار وہاج علی کی جانب سے شادی کی تقریب میں کیے گئے ڈانس کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں، جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں مایا علی نے سرخ جب کہ وہاج علی نے سیاہ لباس پہن رکھا ہے اور دونوں کسی شادی کی تقریب میں بھارتی گانے مقابلہ پر رقص کرتے دکھائی دیے۔

دونوں کی ڈانس ویڈیو وائرل ہونے پر بعض سوشل میڈیا پیجز پر دعویٰ کیا گیا کہ دونوں اداکار مایا علی کے بھائی کی شادی تقریبات میں رقص کر رہے ہیں۔

تاہم اداکارہ نے بھائی کی شادی کی تقریبات کی تصاویر یا ویڈیوز اپنے سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کیں۔

دونوں کی ڈانس پرفارمنس کو سراہتے ہوئے مداحوں نے دونوں کی جوڑی اور کیمسٹری کی بھی تعریفیں کیں اور مطالبہ کیا کہ دونوں کو ایسے ہی فلموں میں بھی ڈانس کرنا چاہئیے۔

مداحوں نے دونوں کی خوبصورت، ڈانس اور ٹیلنٹ کی تعریفیں کیں، جہاں صارفین نے وہاج علی کی تعریفیں کیں، وہیں مایا علی کو بھی خوبصورت قرار دیا۔

مختصر ویڈیو میں دونوں کو بولی وڈ فلم تھری ڈی کے گانے مقابلہ پر ڈانس کرتے دیکھا گیا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں