Friday, December 27, 2024
ہومBreaking Newsمحکمہ موسمیات کی آندھی اور بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی آندھی اور بارش کی پیشگوئی


محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت تر بت میں 48 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ گزشتہ روز دالبندین اور جیوانی میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کراچی، حیدر آباد اور بہاولپور میں 39، لاہور میں 36، اسلام آباد اور پشاور میں 37،کوئٹہ میں 35، ملتان میں 33، مظفر آباد میں 31 اور گلگت میں زیادہ سے زیادہ 29 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام یا رات میں پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے بعض علاقوں اور با لائی سندھ میں آندھی اور جھکڑ چلنے کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔

جمعہ کو کراچی سمیت سندھ اور پنجاب کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور کسی حد تک ٹوٹ گیا۔

واضح رہے کہ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے آج یا کل کراچی شہر کے مضافات میں بادلوں کے برسنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

سردار سرفراز نے رواں سال کراچی سمیت سندھ کے بیشتر شہروں میں معمول سے زائد بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں