Friday, December 27, 2024
ہومBreaking Newsمریم نفیس نے اپنی چمکتی جلد کا راز بتا دیا

مریم نفیس نے اپنی چمکتی جلد کا راز بتا دیا


مقبول اداکارہ مریم نفیس نے کہا ہے کہ وہ چمکتی جلد کے لیے کوئی بھی چیزیں استعمال نہیں کرتیں، البتہ وہ زیادہ پانی پیتی ہیں اور یومیہ وہ دو سے ڈھائی لیٹر پانی پی جاتی ہیں۔

مریم نفیس نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف مسائل پر کھل کر بات کی۔

خوبصورت اور چکنی رنگت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے بتایا کہ چوں کہ ان کا تعلق اسلام آباد سے ہے، اس لیے بھی ان کی جلد اچھی ہے لیکن اب کراچی منتقل ہونے کے بعد ان کے چہرے کا برا حشر ہوچکا ہے۔

مریم نفیس کے مطابق ان کی چمکتی جلد کا راز ان کے والدین ہیں، انہیں جینیاتی طور پر چمکتی جلد ملی، ان کی والدہ خوبصورت ہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے اپنے دیرینہ دوست عثمان خالد بٹ اور شوہر امان احمد میں سے کسی ایک کے انتخاب پر دونوں کا انتخاب کیا اور کہا کہ ان کے لیے ممکن نہیں کہ وہ کسی ایک کو منتخب کریں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر وہ شوہر کو منتخب کریں گی تو عثمان خالد بٹ ان سے ناراض ہوجائیں گے اور اگر انہیں منتخب کرتی ہیں تو شوہر ان سے خفا ہوجائیں گے۔

پروگرام کے ایک سیگمنٹ میں انہوں نے محسن عباس حیدر اور فیروز خان کے ساتھ کوئی کام نہ کرنے کا عندیہ دیا اور کہا کہ اگر انہیں موقع دیا جائے کہ وہ ان کے ساتھ کسی منصوبے میں اشتراک کریں تو وہ منع کردیں گی۔

مریم نفیس نے بھارتی اداکارہ راکھی ساونت، کنگنا رناوٹ، سجل علی اور عائزہ خان سمیت دیگر اداکاراؤں کے ساتھ منصوبوں میں اشتراک کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

پروگرام کے دوران میزبان نے جب ان سے پوچھا کہ اگر انہیں اپنے والدین یا دادا، دادی کو کینسل کلچر سمجھانا ہو تو وہ کیا کریں گی؟ اس پر مریم نفیس نے کہا کہ وہ والدین کو کہیں گی کہ ’انہیں اپنی پھوپھو کے گھر نہیں جانا‘۔

مریم نفیس مذکورہ بات کرتے ہوئے ہنس پڑیں اور کہا کہ وہ اپنی پھوپھو کو نہیں دیکھنا چاہتیں۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ لوگوں کو پھوپھیاں اچھی ہوں گی، ان کی نہیں ہیں۔

اس پر میزبان نے انہیں مشورہ دیا کہ ان کے اپنی پھوپھو کے ساتھ جو بھی اختلافات ہیں، وہ انہیں حل کریں۔ اس پر مریم نفیس نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ وہ پھوپھو کے ساتھ مسائل کو حل نہیں کرنا چاہتیں۔

مریم نفیس نے اپنی پھوپھو کے لیے انگریزی کا لفظ ’ٹاکسک‘ بھی استعمال کیا اور ان سے اظہار نفرت کیا۔

یہ واضح نہیں کہ مریم نفیس نے پھوپھو سے نفرت کا اظہار مذاق میں کیا یا پھر انہوں نے حقیقتا ان سے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔

اداکارہ کی پھوپھو سے نفرت کی بات کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور اس پر لوگوں نے دلچسپ تبصرے کیے، بعض صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا کہ انہوں نے سرعام میڈیا پر پھوپھو سے متعلق ایسا کیوں کہا جب کہ بعض نے ان کی بات سے اتفاق بھی کیا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں