Wednesday, January 1, 2025
ہومBreaking Newsمعدے کی تیزابیت سے کیسے نجات پائیں

معدے کی تیزابیت سے کیسے نجات پائیں


معدے میں تیزابیت ایک ایسا عام مسئلہ ہے جس کا سامنا متعدد افراد کو ہوتا ہے۔ سینے میں جلن، بدہضمی، پیٹ پھولنے اور متلی جیسے احساسات کا سامنا معدے میں تیزابیت کے باعث ہوتا ہے۔

اس مسئلے کے دوران معدے میں موجود تیزابی سیال غذائی نالی سے اوپر آجاتا ہے۔

مگر اچھی بات یہ ہے کہ گھر میں ہی ایسی متعدد چیزیں موجود ہوتی ہیں جن کی مدد سے معدے کی تیزابیت پر قابو پانا بہت آسان ہو جاتا ہے۔

درحقیقت ان اشیا کا استعمال معمول بنانے سے معدے کی تیزابیت کے شکار ہونے سے بچنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

ادرک

ورم کش خصوصیات کے باعث ادرک سے تیزابیت کی علامات کی شدت میں کمی لانے میں مدد ملتی ہے۔ ادرک کا ایک چھوٹا ٹکڑا چبانے سے تیزابیت کو قابو میں رکھنے میں مدد مل سکتی ہے یا چائے میں اس کا استعمال بھی مفید ثابت ہو سکتا ہے۔

ایلو ویرا جوس

ایلو ویرا جوس سے تیزابیت سے ہونے والی تکلیف اور ورم کو کم رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ اس مقصد کے لیے کھانے سے 20 منٹ قبل ایلو ویرا جوس کی کچھ مقدار کو کپ میں ڈال کر پی لیں۔

کیلے

کیلے بھی اس حوالے سے بہت مؤثر ثابت ہوتے ہیں جن کو کھانے سے معدے میں تیزابیت کی سطح کم ہوتی ہے۔ ایک کیلا کھانے سے معدے کی تیزابیت سے فوری ریلیف مل سکتا ہے۔

سونف

سونف میں ایک مرکب anethole موجود ہوتا ہے جو معدے کو سکون پہنچانے کے ساتھ ساتھ ورم کم کرتا ہے۔ اس مقصد کے لیے کھانے کے بعد سونف کی کچھ مقدار کو چبائیں یا اس کو چائے میں ڈال کر استعمال کریں۔

ناریل کا پانی

ناریل کا پانی قدرتی طور پر ٹھنڈک فراہم کرتا ہے اور اس کے استعمال سے تیزابیت میں کمی آتی ہے۔ دن بھر میں 2 بار ایک گلاس ناریل کا پانی پینے سے تیزابیت سے نجات پانے میں مدد ملتی ہے۔

زیرہ

زیرہ بھی اس حوالے سے مددگار ثابت ہو سکتا ہے جس کے استعمال سے معدے کو سکون پہنچتا ہے اور تیزابیت میں کمی آتی ہے۔ اس کو کھانے یا چائے میں ڈال کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

سیب کا سرکہ

سیب کا سرکہ معدے میں تیزابی سیال کو متوازن سطح پر رکھنے میں مدد فراہم کرسکتا ہے۔ کھانے سے قبل ایک کھانے کے چمچ سیب کے سرکے کو ایک گلاس پانی میں ملا کر پینے سے معدے کی تیزابیت سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

بادام

بادام کیلشیئم کے حصول کا اچھا ذریعہ ثابت ہوتے ہیں اور یہ غذائی جز معدے میں موجود تیزابی سیال کی سطح میں کمی لانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ کچھ بادام رات بھر پانی میں بھگو کر رکھیں اور صبح انہیں کھالیں، اس سے تیزابیت کے مسئلے سے نجات میں مدد ملے گی۔

ہلدی

ورم کش ہونے کی وجہ سے ہلدی معدے میں تیزابیت کی سطح میں کمی لاتی ہے۔ اس کی معمولی مقدار کھانے پر چھڑکنے یا ہلدی کی چائے کی شکل میں استعمال کرنے سے ریلیف مل سکتا ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں