Thursday, December 26, 2024
ہومBreaking Newsمعروف اداکار کی گاڑی کو حادثہ، آئی سی یو میں داخل

معروف اداکار کی گاڑی کو حادثہ، آئی سی یو میں داخل


بالی وڈ فلم ’مائی نیم از خان‘ میں اداکاری کرنے والے پروین دباس ایک سنگین کار حادثے کا شکار ہونے کے بعد ممبئی کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

رپورٹس کے مطابق وہ ایک ٹریفک حادثے کا شکار ہوئے جس کے بعد انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، ایک قریبی ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے تمام ضروری ٹیسٹ مکمل کر لیے ہیں اور ان کی اہلیہ، اداکارہ پریتی جھنگیانی، اسپتال میں ان کے ساتھ ہیں۔

پروین دباس نے فلمی دنیا میں اپنی پہچان بنائی، خاص طور پر ان کی کامیاب کامیڈی فلم ’خوسلا کا گھوسلا‘ میں شاندار پرفارمنس نے انہیں نمایاں کیا۔

ان کا کام مختلف طرح کی فلموں پر مبنی ہے، جن میں ’مائی نیم از خان‘ اور ’راگنی ایم ایم ایس 2‘ جیسی فلموں میں نمایاں کردار شامل ہیں۔ وہ ویب سیریز ’میڈ ان ہیون‘ میں بھی نظر آئے تھے۔

اداکار پروین دباس کی شادی اداکارہ پریتی جھنگیانی سے ہوئی ہے اور دونوں کے دو بچے ہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں