Monday, January 6, 2025
ہومBreaking Newsملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں آج موسم کیسا رہے گا؟

ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں آج موسم کیسا رہے گا؟


آج اور کل ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آج اور کل دن کا درجہ حرارت 02 سے 04 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 48 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ سبی، نور پور تھل، ڈی جی خان، بھکر،موہن جودڑو 47، اوکاڑہ، کوٹ ادو، قصور، لیہ، جھنگ، دادو 46، لاہور ،ملتان، فیصل آباد، ساہیوال، تربت، نوابشاہ44، اسلام آباد، مظفر آباد، حیدر آباد 42، پشاور 41،کراچی 36،کوئٹہ 35 اور گلگت میں 34 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں