Friday, December 27, 2024
ہومBreaking Newsموبائل خریدتے وقت کن باتوں کو یاد رکھنا ضروری ہے؟

موبائل خریدتے وقت کن باتوں کو یاد رکھنا ضروری ہے؟


دنیا جدید ہوتی جا رہی ہے اور کمپیوٹر کی ضرورت بڑھتی جا رہی ہے، لیکن کمپیوٹر کی ضرورت جس تیزی سے بڑھی اتنی تیزی سے اس کا استعمال بھی کم ہوگیا ہے، کیونکہ کمپیوٹرز کی جگہ اب موبائل فونز نے لے لی ہے۔

شاید ہی ایسا کوئی پیشہ ہو جس میں موبائل فونز کا استعمال نہ کیا جاتا ہو۔ اسی لیے موبائل فونز خاص طور پر اسمارٹ فونز کی مانگ میں بہت زیادہ اضافہ ہوگیا ہے۔ آپ کے پاس بھی اسمارٹ فون ہوگا۔

لیکن کچھ لوگ بنا سوچے سمجھے اپنا پیسہ ایسا فون خرید کر ضائع کردیتے ہیں جو آپ کی ضرورت پر پورا نہیں اترتا۔ اس لیے ضروری ہے کہ جان لیں ایک موبائل فون خریدنے سے پہلے کن چیزوں کو دھیان میں رکھنا ضروری ہے۔

یہاں ہم آپ کو بتا رہے ہیں کہ ایک اچھا فون خریدتے وقت کن چیزوں کا خیال رکھنا چاہیے۔

پروسیسر

خریدتے وقت ایسے فون کا انتخاب کریں جو اٹک اٹک کر نہ چلے، ہینگ نہ ہو، یا اس کی رفتار سست نہ ہو۔ اس لیے ضروری ہے کہ فون میں ایک اچھے پروسیسر، ریم اور اسٹوریج کا کومبو ہو۔

آج کے دور میں اگر آپ ایپل کا کوئی بھی فون خریدتے ہیں تو شاید ہی آپ کو اس کی کارکردگی کے بارے میں کوئی شکایت ہو۔ یہ فون Bionic پروسیسرز کے ساتھ آتے ہیں۔

تاہم، اینڈرائیڈ میں آپ کو بہت سی کمپنیوں کے پروسیسر دیکھنے کو ملیں گے۔

ان میں سے Qualcomm اور MediaTek پروسیسرز بہتر سمجھے جاتے ہیں۔

اگر ہم RAM کے بارے میں بات کریں تو DDR5 اس وقت سب سے جدید ورژن ہے۔ تاہم، آپ بجٹ کی حد میں DDR4 بھی خرید سکتے ہیں۔

اسی طرح، UFS 3.1 اسٹوریج میں تازہ ترین ورژن ہے۔ تاہم اگر آپ بجٹ میں فون خریدنا چاہتے ہیں تو پرانا ورژن بھی کام کرے گا۔

ڈسپلے

آج کل لوگ فون پر فلمیں اور ویڈیوز دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ ایسے میں ہر اسمارٹ فون خریدنے والے کو ڈسپلے پر بھی توجہ دینی چاہیے۔

ایل سی ڈٰی (LCD) ڈسپلے عام طور پر بجٹ فونز میں دیکھا جاتا ہے۔ تاہم، اگر آپ تصویر کا بہتر معیار چاہتے ہیں تو AMOLED ڈسپلے والا فون خریدیں۔

آج کل، 90Hz ریفریش ریٹ کے ساتھ AMOLED ڈسپلے والے فونز بجٹ حد میں دستیاب ہیں۔

کیمرہ

اگر آپ خاص طور پر فوٹو گرافی اور ویڈیوز بنانے کے لیے فون خریدنا چاہتے ہیں تو اس مقصد کے لیے بہت سے فون دستیاب ہیں۔

لیکن، اگر آپ قدرے بہتر کیمرہ چاہتے ہیں تو آپ کو کچھ چیزوں کو ذہن میں رکھنا ہوگا۔

سب سے پہلے جان لیں کہ صرف زیادہ میگا پکسلز رکھنے سے کیمرہ بہتر نہیں ہوتا۔

اس کا مطلب ہے کہ ضروری نہیں 50 میگا پکسلز کیمرہ والا فون 16میگا پکسلز والے فون سے بہتر تصاویر کلک کرے۔

ہمیں آئی ایس او لیولز، کیمرہ اپرچر، سینسر سائز اور او آئی ایس (آپٹیکل امیج سٹیبلائزیشن) جیسی بہت سی چیزوں کو ذہن میں رکھنا ہے۔

بیٹری

چونکہ آج کل فون زندگی کا ایک اہم حصہ ہیں۔ ایسی صورت میں اسے زیادہ دیر تک چلانے کے لیے بڑی بیٹری کا ہونا بہت ضروری ہے۔

خیال رہے کہ فون کی بیٹری کم از کم 3500ایم اے ایچ (mAh) سے اوپر ہونی چاہیے۔

آج کل زیادہ تر فونز 5000ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ آتے ہیں۔ تاہم بیٹری بچانے کے لیے ڈسپلے، پروسیسر اور سافٹ ویئر جیسی کئی دوسری چیزوں کو بھی ذہن میں رکھنا پڑتا ہے۔

اس کے علاوہ، تیز چارجنگ کے لیے آپ کو کم از کم 25واٹ چارجنگ سپورٹ والا چارجر بھی لینا چاہیے۔

سافٹ ویئر

ایپل فون ”آئی او ایس“ کے ساتھ آتے ہیں۔ لیکن، اینڈرائڈ کے مختلف حسب ضرورت آپریٹنگ سسٹمز (او ایس) دستیاب ہیں۔ جو گوگل کے اینڈرائیڈ او ایس پر مبنی ہیں۔

چند Pixel فونز کے علاوہ کچھ ایسے فونز بھی دیکھے جاتے ہیں جو اسٹاک اینڈرائیڈ او ایس کے ساتھ آتے ہیں۔

لیکن، بہت سی کسٹم سکنز میں بلوٹ ویئر یعنی ایسی ایپس بھی دیکھی جاتی ہیں جو آپ کے کسی کام کی نہیں ہوتیں اور آپ کو ان سے مسلسل اطلاعات یا اشتہارات موصول ہوتے رہتے ہیں، جو آپ کو پریشان کر سکتا ہے۔

اس کے علاوہ، ہو سکتا ہے آپ کو کچھ او ایس کا انٹرفیس پسند نہ آئے۔ ایسی صورت میں آپ کو اس بات کو بھی ذہن میں رکھنا ہوگا۔

کوشش کریں کہ اسیے فونز خریدیں جن میں Lineage، Oxygen، Pixel Experience، Android One، Android Go، Android 11 آپریٹنگ سسٹم موجود ہوں، جن میں سب سے کم بلوٹ وئیر ایپس موجود ہوتی ہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں