Thursday, December 26, 2024
ہومBreaking Newsمون سون بارشوں کے متعلق پی ڈی ایم اے کی بڑی پیشگوئی

مون سون بارشوں کے متعلق پی ڈی ایم اے کی بڑی پیشگوئی


محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال کراچی میں مون سون کی معمول سے 100فیصد سے زائد بارشیں متوقع ہیں۔

کمشنرکراچی کے زیرصدارت مون سون کے پیش نظرمتعلقہ اداروں کے اجلاس میں ڈی جی پی ڈی ایم اے سلمان شاہ نے متعلقہ محکموں کو خبردار کردیا، کہا رواں برس جولائی سے اگست تک100فیصد زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔

کمشنر کراچی نے صورتحال کے پیش نظر کے ایم سی، کے ڈی اے اور دیگر اداروں کو کنٹی جنسی اور ایمرجنسی پلانز مرتب کرنے کی ہدایت کردی۔

پی ڈی ایم اے حکام نے شرکاء کو بتایا کہ کراچی میں کُل198 نشیبی علاقے ہیں جس میں سے29 حساس ہیں، کمشنرکراچی نے شدیدبارشوں کے پیش نظراداروں کو ہنگامی پلان بنانے کی ہدایت کی، کہا کے ایم سی، کے ڈی اے، ٹی ایم سیز ودیگرادارے ایمرجنسی پلانز مرتب کرلیں، متعلقہ ادارے تیارنہ ہوئے توبڑا نقصان ہوسکتاہے۔

دوسری جانب ملک کے بیشتر حصوں میں گرمی کی شدت آج برقرار ہیں۔ موہنجو داڑو پہلی بار 51 ڈگری پر کھول اُٹھا ۔ جیکب آباد میں درجہ حرارت نے نصف سنچری کرلی ۔ روہڑی، لاڑکانہ، سکھر اور دادو میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ حیدرآباد، راجن پور اور سوئی میں 47، ملتان اور بہاولپور 46 جبکہ فیصل آباد میں پارہ 45 ڈگری تک چلا گیا ۔

رواں ہفتے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہنےکی پیشگوئی کی گئی ہے، کراچی میں آج درجہ حرارت 36 سے 38، لاہور میں 42 سے 44 اورملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں