Sunday, December 29, 2024
ہومBreaking Newsمڈل اوورز میں وکٹیں کیوں نہیں مل رہیں؟ محمد رضوان کا اہم...

مڈل اوورز میں وکٹیں کیوں نہیں مل رہیں؟ محمد رضوان کا اہم بیان سامنے آگیا


قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے مڈل اوورز میں وکٹیں نہ ملنے پر لب کشائی کردی۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے مڈل اوورز میں وکٹیں نہ ملنے کے سوال پر کہا کہ شاہین نے پاور پلے کے دوران تین وکٹیں لیں لیکن دیگر بالرز کو ایک وکٹ بھی نہیں مل سکی جو سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے کہا کہ مڈل اوورز میں وکٹیں نہ ملنے کے بارے میں بالنگ کوچ عمر گُل آپکو زیادہ بہتر جواب دے سکتے ہیں، بیچ میں وکٹیں نہیں آرہیں اس وجہ سے فاسٹ بولرز کی کارکردگی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

وکٹ کیپر بیٹر نے بنگلہ دیش میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ ٹیم کی شکست کو جواز دیتے ہوئے کہا کہ روٹیشن پالیسی کے تحت کمبینشن بنانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن رزلٹ ہمارے حق میں نہیں آرہے جس کا دکھ ہے، مجھے بھی ہار پسند نہیں ہے لیکن ایشیائی کنڈیشنز میں کینگروز اور کیویز کو بھی شکست ہوتی ہے۔

محمد رضوان نے کہا کہ افتخار احمد نے مجھے کہا کہ یہ پچ 150 رنز بنانے والی ہے یہاں زیادہ اسکور نہیں بنے گا، باقی عزت اور ذلت دینے والی ذات اللہ تعالیٰ کی ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں