Sunday, December 29, 2024
ہومBreaking Newsن لیگ کا اپنے ممبر قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کا...

ن لیگ کا اپنے ممبر قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ


مسلم لیگ ( ن ) نے پارٹی پالیسی سے انحراف پر رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

قائد مسلم لیگ ( ن ) نوازشریف نے عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کے لئے اسپیکر قومی اسمبلی کو ڈیکلیریشن بھجوایا تھا جس پر اسپیکر ایاز صادق نے ایکشن لیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو رکنیت ختم کرنے کے لئے خط لکھ دیا ہے۔

اسپیکر نے خط میں آرٹیکل 63 اے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے الیکشن کمیشن عادل بازئی کی نشست خالی قرار دے۔

عادل بازئی نے این اے 262 سے نشست جیت کر ( ن ) لیگ کا بیان حلفی جمع کروایا تھا لیکن ایوان میں عادل بازئی حکومتی بینچز کی بجائے اپوزیشن کا حصہ بنے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں