Sunday, January 5, 2025
ہومBreaking Newsوزیراعظم کا جشن آزادی پر عوام کو جلد بڑی خوشخبری دینے کا...

وزیراعظم کا جشن آزادی پر عوام کو جلد بڑی خوشخبری دینے کا اعلان


وزیراعظم شہباز شریف نے جشن آزادی کے سلسلے میں خصوصی تقریب کے دوران ملک کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق جلد آپ کوخوشخبری ملے گی، چند دنوں میں 5 سالہ معاشی پروگرام پیش کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بجلی کےبلوں میں کمی کیلئےکام کررہی ہے، بجلی کے بلوں میں کمی کےبغیرصنعت،زراعت ترقی نہیں کرسکتی، خون کےآخری قطرےتک بجلی کےبلوں میں کمی کرنےکیلئےجان لڑاؤں گا۔

علاوہ ازیں وزیراعظم نے کہا کہ ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کرپوری قوم کا سرفخر سے بلند کیا، اللہ کا فضل ہے اس نے ہمیں آزادی کی نعمت عطا کی، ارشدندیم قوم کےہیرو ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزادی کیلئے ہمارے بزرگوں نے قربانیاں دی، قائداعظم کی لیڈرشپ کی قربانیوں کےنتیجےمیں آزادی ملی، ہندوستان اورسامراج سے آزاد ہوکرپاکستان آزادملک بنا، اس ملک کیلئےجانوں کانذرانہ پیش کرنےوالوں کو بھی سلام پیش کرتےہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ مہنگائی اور بجلی کےبلوں سے عوام پریشان ہیں، ہم اس حالت تک کیسے پہنچےاس کی تلاش کرنی ہے، ہمیں احتساب کرکےمستقبل کی منصوبہ بندی کرناہوگی، بدقسمتی سےمعیشت ودیگرشعبوں میں زوال آتارہا۔

ان کا کہناتھا کہ گزشتہ77سال میں ہماراسفرقابل رشک نہیں رہا، تمام بہنوں بھائیوں کوسلام جنہوں نےپاکستان کیلئےخون کانذرانہ پیش کیا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں