Sunday, January 5, 2025
ہومBreaking Newsویوو نے ایک اور بہترین فیچرز اور سستا فون 'وی تھری لائٹ'...

ویوو نے ایک اور بہترین فیچرز اور سستا فون ‘وی تھری لائٹ’ متعارف کر دیا


اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی ویوو نے وی سیریز کا نیا فون وی تھری لائٹ متعارف کرادیا، جسے فیچرز اور قیمت کے حوالے سے معیاری فون قرار دیا جا رہا ہے۔

ویوو وی تھری لائٹ کو 67-6 انچ اسکرین اور اسنیپ ڈریگن 685 کی چپ کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

اینڈرائیڈ 14 کے آپریٹنگ سسٹم میں پیش کیے گئے فون کے بیک پر دو جب کہ فرنٹ پر ایک سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔

فون کے بیک پر مین کیمرا 50 میگا پکسل جب کہ دوسرا دو میگا پکسل کا دیا گیا ہے، اسی طرح فون کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔

فون میں 5 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے جب کہ اس میں 80 واٹ کا فاسٹ چارجر دیا گیا ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ محض 30 منٹ میں 80 فیصد بیٹری چارج جا سکتی ہے۔

ویوو وی تھری لائٹ کو 4 جی بی ریم اور 256 جی بی میموری کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے اور اس ابتدائی طور پر محدود ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

فون کی پاکستانی قیمت 75 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے، تاہم امکان ہے کہ اسے پاکستان میں پیش کرتے وقت مزید سستا کیا جائے گا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں