Wednesday, January 1, 2025
ہومBreaking Newsٹوتھ برشز میں نیلے رنگ کے ریشے کیوں ہوتے ہیں؟ حیران کن...

ٹوتھ برشز میں نیلے رنگ کے ریشے کیوں ہوتے ہیں؟ حیران کن انکشاف


دنیا بھر میں اربوں افراد ٹوتھ برش کا استعمال دانتوں کی صفائی کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

کیا آپ نے کبھی غور کیا کہ زیادہ تر ٹوتھ برشز میں سفید کے ساتھ نیلے رنگ کے ریشے بھی موجود ہوتے ہیں، آخر ان کا مقصد کیا ہوتا ہے۔

زیادہ تر افراد تو اسے ٹوتھ برش کے ڈیزائن کا حصہ سمجھتے ہیں،

مگر یہ نیلے ریشے بنیادی طور ٹوتھ برش کے ڈیزائن کا فیچر نہیں بلکہ ان کا اصل مقصد کچھ اور ہوتا ہے۔

یہ نیلے ریشے اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ کب آپ کو اپنا ٹوتھ برش تبدیل کرلینا چاہیے۔

جب نیلے ریشوں کی رنگت ماند پڑنے لگتی ہے تو اس سے یہ عندیہ ملتا ہے کہ اب ٹوتھ برش دانتوں کی صفائی کے لیے زیادہ مؤثر نہیں رہا۔

یعنی یہ نیلے ریشے آپ کو بتاتے ہیں کہ کب کسی ٹوتھ برش کو تبدیل کرلینا چاہیے۔

تو اگر آپ کے ٹوتھ برش کے نیلے ریشے اپنا رنگ بدل لیں تو پھر آپ کو نئے ٹوتھ برش کو خرید لینا چاہیے تاکہ دانتوں کی اچھی صفائی کو یقینی بنانا جاسکے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں