Wednesday, January 1, 2025
ہومBreaking Newsٹی 20 ورلڈکپ: آسٹریلیا نے نمیبیا کو شکست دیکر سپر 8 مرحلے...

ٹی 20 ورلڈکپ: آسٹریلیا نے نمیبیا کو شکست دیکر سپر 8 مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا


آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 24 ویں میچ میں آسٹریلیا نے نمیبیا کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر سپر 8 مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

سر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈکپ کے گروپ بی کے میچ میں آسٹریلوی کپتان مچل مارش نے ٹاس جیت کر نمیبیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

نمیبیا کی اننگز

نمیبیا کے بیٹرز آسٹریلوی بولرز کے سامنے جم کر نہ کھیل سکے اور پوری ٹیم 17 اوورز میں 72 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

آسٹریلیا کے خلاف نمیبیا کے 9 بیٹرز ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے۔ کپتان ایراسمس 36 رنز بناکر نمایاں رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے 4، جوش ہیزل ووڈ اور اسٹوئنس نے 2،2 جبکہ کمنز اور الیز نے ایک ایک وکٹ لی۔

آسٹریلیا کی اننگز

نمیبیا کا 73 رنز کا ہدف آسٹریلیا نے چھٹے اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے ٹریوس ہیڈ 17 گیندوں پر 34 اور مچل مارش 18 رنز بناکر ناقابل شکست رہے، ڈیوڈ وارنر نے 20 اسکور کیے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ اسٹیج میں مسلسل تیسری کامیابی کے بعد آسٹریلیا نے 6 پوائنٹس کے ساتھ سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا اور نمیبیا دونوں ایونٹ میں آج اپنا تیسرا میچ کھیل رہے تھے۔ نمیبیا نے ایک میچ جیتا جبکہ اسے دو میچز میں شکست ہوئی ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں