Thursday, December 26, 2024
ہومBreaking Newsپاکستانی ریسلر پر 4 سال کی پابندی کیوں عائد کردی گئی؟

پاکستانی ریسلر پر 4 سال کی پابندی کیوں عائد کردی گئی؟


انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے برمنگھم کے کامن ویلتھ گیمز میں برانز (کانسی) میڈل جیتنے والے پاکستانی ریسلر علی اسد پر ممنوعہ ادویات استعمال کرنے پر 4 سال کی پابندی عائد کردی۔

پاکستانی ریسلر علی اسد نے برمنگھم میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں برانز میڈل جیتا تھا۔

کانسی کے تمغے کی فائٹ میں انہوں نے بھارتی حریف کو گیارہ صفر سے مات دی تھی۔

6 اگست 2022 کو ٹیسٹ کے لیے علی اسد کے سیمپل لیے گئے تھے جو پازیٹیو تھے جس کے بعد ریسلر نے اپیل دائر کی۔

تقریباً 2 سال کی تحقیقات کے بعد انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے ایک خط کے ذریعے علی اسد کو آگاہ کیا کہ ٹیسٹ سیمپل میں میتھینڈینون (Metandienone) کی موجودگی پائی گئی جو آرٹیکل 2.2 کے مطابق اینٹی ڈوپنگ اصول کے خلاف ہے۔

انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کے مطابق ریسلر کو اپنے کیس کا دفاع کرنے کے لیے وقت دیا گیا۔ پاکستان ریسلنگ فیڈریشن نے کنفرم کیا ہےکہ علی اسدکو تمام نوٹس موصول ہوئے لیکن انہوں نے مطلوبہ تاریخ تک کوئی جواب جمع نہیں کرایا، اس لیے ان پر 4 سال کی پابندی عائد کی گئی ہے جس کا اطلاق اکتوبر 2022 سے ہوگا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں