Friday, December 27, 2024
ہومBreaking Newsپاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز آج سے...

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز آج سے ہوگا


عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا جائزہ مشن مذاکرات کے لیے پاکستان پہنچ گیا۔ وزارت خزانہ نے اپنے سرکاری اعلان میں کہا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے جائزے کے تمام اسٹرکچرل بینچ مارکس، کیفیتی کارکردگی کے معیارات اور دیگر اشاریوں کے اہداف حاصل کر لیے ہیں۔

آئی ایم ایف مشن اور معاشی ٹیم کے درمیان مذاکرات آج شروع ہو رہے ہیں، اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت مذاکرات 18 مارچ تک جاری رہیں گے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد اور معاشی ٹیم کے درمیان تعارفی ملاقات شروع ہوگئی ہے اور آئی ایم ایف وفد کی قیادت نیتھن پورٹر کر رہے ہیں۔

ملاقات میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب معاشی ٹیم کے ہمراہ موجود ہیں، اس کے علاوہ ملاقات میں گورنر اسٹیٹ بینک اور سیکریٹری خزانہ بھی شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے بعد مذاکرات کا باقاعدہ آغاز ہوگا، موجودہ قرض پروگرام کی آخری قسط لینےکےلیےمزیدکوئی شرط عائد نہیں ہوگی، موجودہ قرض پروگرام کے تحت کوئی نیا منی بجٹ نہیں آئے گا۔

واضح رہے کہ وزارت خزانہ کے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے دوسرے جائزے کے اہداف کو کامیابی سے حاصل کر لیا ہے۔

حکام کے مطابق پاکستانی اقدامات کے نتیجے میں آئی ایم ایف کے پروگرام اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ کے تحت 1.1 ارب ڈالر کی تیسری قسط کے اجرا کی توقع ہے۔

وزارت خزانہ نے اپنے سرکاری اعلان میں کہا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے جائزے کے تمام اسٹرکچرل بینچ مارکس، کیفیتی کارکردگی کے معیارات اور دیگر اشاریوں کے اہداف حاصل کر لیے ہیں۔

 




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں