Thursday, January 2, 2025
ہومBreaking Newsپاکستان مسلم لیگ ن نے منشور کا اعلان کردیا

پاکستان مسلم لیگ ن نے منشور کا اعلان کردیا


پاکستان مسلم لیگ ن نے منشور کا اعلان کردیا۔ جسے پاکستان کو سچے منشور سے نواز دو کا عنوان دیا گیا.

ن لیگ کی جانب سے عوام کوریلیف دینےکےشارٹ اورلانگ ٹرم منصوبے ، بجلی کے بھاری بلوں میں ریلیف کےمنصوبےکاوعدہ بھی ن لیگ کے انتخابی منشور میں شامل ہے۔منشور میں نوجوانوں کے لئے سب سے زیادہ مراعات دینے کا وعدہ بھی شامل ہے۔ نوجوان نسل کو تعلیمی میدان میں ہر ممکن سہولیات فراہم کرنا منشور میں شامل ہوگا۔صحت کے حوالے سے اقدامات کے تحت مفت علاج کی فراہمی پر خصوصی توجہ، خواتین کو معاشی میدان میں خود مختار بنانے کے لئے اقدامات ٓ، کسانوں کی ترقی ملک کی ترقی قرار دینا بھی منشور کا لازمی حصہ ہیں،

اس کے علاوہ ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات قائم کرنا بھی منشور کا حصہ ہے۔ملک میں زرعی ترقی سے متعلق ہائبرڈ بیج کی تیاری کے لیے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ذریعے پہل کیے جانا بھی ن لیگ کے منشور کا حصہ بنایا گیا ہے




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں