Saturday, January 4, 2025
ہومBreaking Newsپاکستان میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ کس دن ہوگا؟ ممکنہ تاریخ...

پاکستان میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ کس دن ہوگا؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی


دنیا بھر کے مسلمانوں کی طرح پاکستانی بھی جلد ہی رمضان کے مقدس ماہ کے لیے تیاریاں شروع کر دیں گے کیونکہ متوقع آغاز کی تاریخ 2 ماہ سے بھی کم رہ گئی ہے۔

ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان میں یکم رمضان المبارک 11 مارچ کو ہوگا تاہم حتمی تاریخ کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی چاند نظر آنے کے بعد کرے گی۔

دنیا بھر کے مسلمان مارچ میں رمضان کا استقبال کریں گے، یوں رواں سال رمضان المبارک 26 سال کے بعد سردیوں میں آرہا ہے۔

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ 2024 سے رمضان سردیوں میں آتا رہے گا تاہم ابتدائی 2 سال تک رمضان کا آخری حصہ موسم بہار میں ہوگا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق 2031 تک رمضان المبارک موسم سرما میں ہوگا اور پھر 8 سال تک یعنی 2039 تک موسم خزاں میں آئے گا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں