Wednesday, January 1, 2025
ہومBreaking Newsپاکستان میں عید الفطر کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

پاکستان میں عید الفطر کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی


محکمۂ موسمیات کی جانب سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ ملک میں 9 اپریل کو عید الفطر کا چاند نظرآنے کے امکانات ہیں۔ 

محکمۂ موسمیات کے مطابق نئے چاند کی پیدائش 8 اپریل کو رات 11 بج کر 21 منٹ پر ہو گی، جبکہ 9 اپریل کو چاند کی عمر 19 سے 20 گھنٹے ہو جائے گی۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ غروبِ آفتاب کے بعد چاند نظر آنے کا دورانیہ 50 منٹ سے زائد ہو گا، جس کے باعث 9 اپریل کو عید الفطر کا چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ 9 اپریل کو ملک کے زیادہ تر مقامات پر مطلع صاف رہنے کا امکان ہے البتہ شمالی علاقوں میں مطلع ابر آلود ہو سکتا ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں