Wednesday, January 1, 2025
ہومBreaking Newsپاکستان کا ملٹی مشن کمیونیکیشن سیٹلائٹ لانچ کرنے کا اعلان

پاکستان کا ملٹی مشن کمیونیکیشن سیٹلائٹ لانچ کرنے کا اعلان


پاکستان اسپیس اینڈ اَپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے ملٹی مشن کمیونیکیشن سیٹلائٹ لانچ کرنے کا اعلان کردیا۔

پاک سیٹ ایم ایم ون 30 مئی کو چین کے شیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں بھیجا جائےگا۔

ترجمان سپارکو کے مطابق یہ سیٹلائٹ سپارکو اور چائنیز ایرواسپیس انڈسٹری کے باہمی اشتراک سے بنایا گیا ہے اور اس کا مقصد ملک کی کمیونیکیشن اور رابطے کی ضرورت کو پورا کر نا ہے۔

اس وقت پاکستان کے دو سیٹلائٹ خلا میں موجود ہیں، پاک سیٹ ون آر 2011 میں لانچ کیا گیا تھا، اس کی ڈیزائن لائف 15 سال تھی جو 2026 میں مکمل ہوجائے گی۔

پاکستان کا ایک اور ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ بھی خلا میں موجود ہے، پی آر ایس ایس ون 2018 میں لانچ کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ حال ہی میں ایک سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھی خلا میں بھیجا گیا ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں