Wednesday, December 25, 2024
ہومBreaking Newsپراپرٹی کی خرید و فروخت کرنے والوں کیلئے بڑی خبر

پراپرٹی کی خرید و فروخت کرنے والوں کیلئے بڑی خبر


ضلعی انتظامیہ نے اراضی کی خرید و فروخت پر ٹیکس مقرر کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں اراضی کی خرید و فروخت پر ٹیکس مقرر کیا گیا ہے، صوبائی ٹیکس کی مد میں زمین کی انتقال فیس، اسٹامپ ڈیوٹی، اور ڈسٹرکٹ کونسل فیس 1 فی صد، رجسٹریشن فیس 0.5 فی صد اور کیپٹل ویلیو ٹیکس 1 فی صد مقرر کیا گیا ہے۔

5 کروڑ مالیت سے کم فروخت کنندہ فائلر پر 3 فی صد، تاخیر پر 6 فی صد، نان فائلر پر 10 فی صد ٹیکس مقرر کیا گیا ہے، جب کہ 5 کروڑ سے زائد اور 100 کروڑ سے کم فروخت کنندہ فائلر پر 3.5، تاخیر پر 7 فی صد، اور نان فائلر پر 10 فی صد ٹیکس مقرر کیا گیا ہے۔

100 کروڑ سے زائد فروخت کنندہ فائلر پر 4 فی صد، تاخیر پر 8 فی صد اور نان فائلر کے لیے 10 فی صد ٹیکس مقرر کیا گیا ہے۔

5 کروڑ سے کم خریدار فائلر پر 3 فی صد، تاخیر پر 6 فی صد، اور نان فائلر پر 12 فی صد ٹیکس مقرر کیا گیا، 5 کروڑ سے زائد اور 100 کروڑ سے کم خریدار فائلر پر 3.5 فی صد، تاخیر پر 7 فی صد، نان فائلر پر 16 فی صد ٹیکس، 100 کروڑ سے زائد خریدار فائلر پر 4 فی صد، تاخیر پر فائلر پر 8 فی صد، اور نان فائلر کے لیے 20 فی صد ٹیکس مقرر کیا گیا ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں