Saturday, January 4, 2025
ہومBreaking Newsپیاز کھانا صحت کیلئے کتنا مفید ہے؟

پیاز کھانا صحت کیلئے کتنا مفید ہے؟


پوری دنیا میں عام استعمال ہونے والی پیاز اپنے اندر حیرت انگیز خواص رکھتی ہے۔ اسے زیرِ زمین اگنے والا شفا خانہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔

ڈاکٹرہوں یا حکیم، پیاز کو شفا بخش قرار دیتے ہیں کیونکہ اب بھی اس کے اہم طبی فوائد سامنے آرہے ہیں۔ ان میں سے پیاز کے چند فوائد یہ ہیں:

اینٹی آکسیڈنٹس

پیاز بہت سارے اینٹی آکسیڈنٹس کا مجموعہ ہے جن میں قابلِ ذکر’کیورسیٹن’ نمایاں ہے۔ یہ بدن کے اندر آکسڈیٹوو اسٹریس کم کرتا ہے۔ اس سے اندرونی سوزش کم ہوتی ہے اور کئی دیرینہ امراض کو ختم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

پیاز، غذائی پاور ہاؤس

پیاز میں بہت سے وٹام، معدنیات اور دیگر ضروری اجزا پائے جاتے ہیں۔ یہ تمام اجزا صحت کے لیے انتہائی مفید ہیں۔ ان میں وٹامن سی، وٹامن بی 6، پوٹاشیئم اور فولیٹ بڑی مقدار میں موجود ہیں۔ ان تمام اجزا کی اہمیت اپنی جگہ ہے جو پیاز کو صحت کا ایک قدرتی سپلیمنٹ بناتے ہیں۔

دل کی محافظ پیاز

پیاز میں موجود اجزا بلڈ پریشر کم کرنے کی غیرمعمولی صلاحیت رکھتے ہیں۔ بلڈ پریشر کم ہونے سے دل ودماغ کے پورے نظام پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اور یوں آپ صحت مند بلڈ پریشر کے ساتھ خوشگوار زندگی گزارتے ہیں۔ اس کے علاوہ دل کے دورے اور فالج کے ممکنہ حملوں سے بھی بچ سکتے ہیں۔

سرطان سے بچائے

کئی سائنسی تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ پیاز متعدد اقسام کے کینسر سے بچاتی ہے۔ ان میں نظامِ ہاضمہ اور بڑی آنت کے کینسر قابلِ ذکر ہیں۔ اس میں موجود ‘کیورسیٹن’ اور ‘فیسیٹائن’ سمیت دیگر کئی قیمتی اجزا پائے جاتے ہیں جو سرطان کے حملے کو پسپا کرتے ہیں۔ یہاں تک کہ خود سرطان کے مریض بھی اس سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

امنیاتی نظام کو مضبوط کرے

پیاز میں موجود وٹامن سی کی غیرمعمولی مقدار پورے جسم پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ وٹامن سی امنیاتی نظام کو توانا کرتی ہے۔ یہ وٹامن جسم کی بیماریوں سے لڑنے کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے۔ اسی لیے پیاز کا یہ پہلو بھی نہایت اہم ہے۔

نظامِ ہاضمہ کے لیے مفید

پیاز میں فائبر(قدرتی ریشوں) کی وجہ سے پیٹ اور نظامِ ہاضمہ بہتر رہتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ بہترین قبض کشا سبزی بھی ہے۔

جلد اور بالوں کی افزائش

سلفر اور دیگر اہم اجزا کی شکل میں پیاز حسن آور بھی ہے۔ سلفرسے بال مضبوط ہوتے ہیں اور جلد تروتازہ دکھائی دیتی ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں