Wednesday, January 8, 2025
ہومBreaking Newsپی ٹی آئی آئی ایم ایف کو خط لکھنا ملک دشمنی کے...

پی ٹی آئی آئی ایم ایف کو خط لکھنا ملک دشمنی کے مترادف ہے: نواز شریف


سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو خط لکھنا ملک دشمنی کے مترادف ہے۔ شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے لکھے گئے خط کوسائفر کے بعد ایک اور ملک دشمنی قرار دے دیا۔

قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ پہنچنے پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران نواز شریف نے کہا کہ یہ ان کا وطیرہ ہے، آئی ایم ایف کو خط لکھنا ملک دشمنی کے مترادف ہے۔

شہباز شریف

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گٸے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آئی ایم ایف کو خط لکھا ہے، یہ سائفر کے بعد ایک اور ملک دشمنی کا ثبوت ہے، اس کے بعد کسی کو شک نہیں رہنا چاہیئے۔

شہبازشریف نے کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں ملک مکمل تباہی کا شکار ہو، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا اقدام انتہائی قابل مذمت ہے۔

نواز شریف
سابق وزیراعظم نواز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے، نامزد وزیراعظم شہباز شریف اور ایازصادق نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر نواز شریف سے سوال کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آئی ایم ایف کوخط لکھا ہے، جس کے جواب میں نواز شریف نے کہا کہ اس طرح کے خط وہی لکھ سکتے ہیں، یہ ان کا وطیرہ ہے،ایسا خط کوئی فرد نہیں لکھ سکتا۔

پھر سوال کیا گیا کہ یہ ملک دشمنی کے مترادف ہے، جس پر نواز شریف نے کہا کہ آپ خود ہی اخذ کر لیں۔

شیر افضل مروت

تحریک انصاف کے رہنما شیرافضل مروت نے کہا کہ عوام نے جس مقصد کے لیے مینڈٹ دیا ہے اس پر کام کریں گے، عوام نے بوسیدہ نظام کو نئی جہت دینے کے لیے مینڈٹ دیا، حقیقی آزادی ، قانونی کی حکمرانی اور سماجی انصاف کے لیے کردارادا کریں گے۔

عمر ایوب
پاکستان تحریک انصاف کے نامزد وزیراعظم عمر ایوب نے کہا کہ ہمارا سنی اتحاد کونسل کے ساتھ اتحاد ہے، تحریک انصاف کا انٹراپارٹی انتخابات میں ہورہا ہے، تمام معاملات جلد ہو جائیں گے، یہ چوں چوں کے مربے میں حالات درست کرنے کی صلاحیت نہیں۔

علی محمد خان

پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان نے کہا کہ حق کی جیت ہوئی ہے، ظلم کے باوجود 100 کے قریب اراکین ایوان میں پہنچے، مزید اراکین بھی جلد ایوان میں ہوں گے۔

زرتاج گل

زرتاج گل کا کہنا تھا کہ ایوان میں اپنے اسیر رہنماوں اور کارکنوں کی بات کریں گے، سنی اتحاد کونسل اور ایم ڈبلیو ایم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

عطاء تارڑ

مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ مخالفین نے آئی ایم ایف کو خط لکھ دیا ہے، خط میں کاش لکھ دیتے کہ میں قیدی ہوں اور کرپشن کیسز میں اندرہوں ، پہلے امریکی سازش اور اب امریکا سے مدد، آپ کی پالیسی ہے؟ کیا آئی ایف ایم کو خط لکھ کرملک میں بحران پیدا کرنا ہے، یہ اقدام ملک کے خلاف اور ذاتی انا کی تسکین ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں