Friday, December 27, 2024
ہومBreaking Newsچنے کی پلیٹ میں چھپکلی کی دم نکلنے پر ہوٹل میدانِ جنگ...

چنے کی پلیٹ میں چھپکلی کی دم نکلنے پر ہوٹل میدانِ جنگ بن گیا


صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں چنے کی پلیٹ میں چھپکلی کی دم نکلنے پر ہوٹل میدانِ جنگ بن گیا۔

گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے وکلا ناشتے کیلیے ہوٹل آئے جہاں کھانے میں چھپکلی کی دم نکلنے پر انہوں نے احتجاج کیا اور ملازمین سے ہاتھا پائی ہوئی۔

وکلا اور ہوٹل ملازمین کے درمیان جھگڑا دیکھ کر شہریوں کی بڑی تعداد ہوٹل کے باہر جمع ہوئی اور ان میں بیچ بچاؤ کروایا۔

معاملے کا علم ہونے پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ہوٹل میں ناشتے کی فروخت پر پابند ی عائد کر دی۔ جھگڑے کے دوران ثبوت ختم کرنے کیلیے ملازمین نے ہاتھ مار کر چنے کی پلیٹ زمین پر گرا دی تھی۔

اس سے قبل ایک واقعہ سامنے آیا تھا جس میں ایک باپ اور اس کی بیٹی سموسے کے ساتھ غلطی سے چھپکلی بھی چبا کر کھا گئے تھے۔

منوج کمار شخص نے بتایا تھا کہ میں نے اپنے بیٹے کو بازار سے سموسے خرید کر لانے کو کہا، لیکن انہیں کھاتے ہوئے ہمیں انتہائی خوفناک تجربے کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے بتایا تھا کہ میں ایک سموسہ مکمل طور پر کھا چکا تھا، جب میری بیٹی آدھا سموسہ کھا چکی تو اس نے دیکھا کہ اندر مری ہوئی چھپکلی موجود ہے، تھوڑی ہی دیر بعد ہم دونوں کی طبیعت خراب ہونے لگی اور ہم فوراً اسپتال بھاگے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں